پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ، مریم نواز نے پیپلز پارٹی کو امتحان میں ڈال دیا

پشاور: عمران رشید خان : پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی چیف آرگنائزر اور مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے صوبہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کی 15 اور صوبائی اسمبلی کی 25 نشستیں مانگی تھیں، وزیراعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے نوازشریف سے بھی اس معاملے پر رابط کیا تھا تاہم مریم نواز اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے سابق صدر آصف زرداری نے (ن) لیگ سے قومی اسمبلی کی 15 اور پنجاب اسمبلی کی 25 نشستوں پر سیٹ ایڈجسمنٹ کرنے سمیت مطالبہ کیا تھا کہ ان نشستوں پر مسلم لیگ (ن) ہمارے امیدواروں کی حمایت کرے اور اپنے امیدوار کھڑے نہ کرے۔

پہلے ہی ہر حلقے میں ہمارے کئی کئی امیدوار ہیں، موقف

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف

پیپلز پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات چیت کیلئے تیار تھے اور

دونوں رہنماﺅں نے نوازشریف سے بھی بات کی تھی تاہم مریم نواز

نے پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مخالفت کر

کرتے ہوئے موقف اخیتار کیا کہ ہر حلقے میں پہلے ہی ہمارے اپنے

امیدوار ایک سے زیادہ ہیں، پیپلز پارٹی کو کیسے ایڈجسٹ کریں۔ پی

ٹی آئی ( پاکستان تحریک انصاف) کو چھوڑ کر (ن) لیگ کی حمایت

کرنے والوں کو بھی ایڈجسٹ کرنا ہے۔

کیا پیپلز پارٹی ہمیں سندھ میں ایڈجسٹ کریگی؟، مریم کا سوال

ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کیا پیپلز پارٹی

کراچی یا سندھ میں (ن) لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگی؟ اور ایسا

ممکن ہے تو پھر متفقہ لائحہ عمل تیار کیا جا سکتا ہے، کیونکہ پنجاب

کی سیاست ہی مرکز پر اثر انداز ہوتی ہیں، ہم اپنی جیتی نشستیں کیسے

پیپلز پارٹی کے حوالے کر دیں، ذرائع نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کے

سینئر رہنماﺅں کی اکثریت نے بھی مریم نواز کے موقف کی حمایت کر

دی ہے۔

مریم نواز کے انکار پر آصف علی زرداری خود متحرک

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انکار کے آصف زرداری خود متحرک

ہو گئے ہیں اور انہوں نے اس ضمن میں یوسف رضا گیلانی، احمد محمود

اور دیگر رہنماﺅں کو (ن) لیگ اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماوں کو

پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے، تاہم موجودہ صورت

حال میں یہ واضح نظر آ رہا ہے کہ ملک کی دونوں بڑی سیاسی جماعتیں

پاکستان تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت کم کرنے اور اس کا مقابلہ

کرنے کیلئے مضبوط حکمت عملی بنانے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں یہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ، مریم نواز ، پنجاب میں سیٹ ایڈجسمنٹ، مریم نواز

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: