پنجاب میں دھند کا راج، موٹروے بند

پنجاب میں دھند

لاہور،کوئٹہ (جے ٹی این پی کے) وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں موٹر وے کے قریب دھند کے باعث ٹھوکر نیاز بیگ سے بابو صابو کی جانب جاتے ہوئے متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث تین افراد جاں بحق جبکہ 14 زخمی ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس ۔تفصیلات کے مطابق موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم 2 ٹھوکر کو نیاز بیگ سے بابو صابو انٹر چینج تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ موٹر وے ایم تھری کو بھی فیض پور انٹرچینج سے جڑانوالہ تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹرویز مسافروں کی حفاظت نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کی گئی ہے۔

دوسری جانب موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹر وے ایم تھری فیض پور انٹرچینج سے سمندری تک شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ملک میں سردی کی شدت بڑھ رہی ہے ، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قلات میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ،

آج مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ، چمن، پشین اور ڑوب میں ہلکی برفباری کا امکان بھی موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں دھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم شام اور رات کے دوران ہلکی بارش یا بونداباندی ہو سکتی ہے۔

آج پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک ،سرد رہے گا۔ تاہم بعض میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ چھائے رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم بدستور خشک اور سرد رہے گا ، صبح اور رات کے اوقات میں سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ ، شہید بینظیر آباد، موہنجو داڑو، ساحلی علاقوں اور گردونواح میں دھند اور اسموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ تاہم ہری پور،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،دیر، چترال ، کرم، بونیر، شانگلہ اور سوات میں بارش اور ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلو د رہنے کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ملک بھر میں 25 دسمبر سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

پنجاب میں دھند

ویسٹ انڈیزدوسرا ٹی 20بھی ہار گیا، پاکستان نے سیریز جیت لی

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: