پنجاب، خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے ، بچانے کی کوششیں جاری

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پنجاب خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے بچانے

پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے پنجاب اورخیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں ان اسمبلیوں بچانے کیلئے میدان میں آگئیں۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ ملاقات کی دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیراعظم ہاوس میں ہوئی۔

دونوں رہنماوں نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حکمت عملی ناکام بنانے کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا۔

ملاقات میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سابق صدر آصف زرداری نے پنجاب کے حوالے سے وزیراعظم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو ، نوید قمر اور مسلم لیگ ن پنجاب کی قادت بھی موجود تھی

دوسری طرف پنجاب کا اپوزیشن اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی حرکت میں آگیا ہے اور اس اپوزیشن اتحاد کی جانب سے پی ٹی آئی کے وہ ارکان اسمبلی جو کہ مستعفی ہونے کے حق میں نہیں ہیں ان سے بیک ڈور رابطوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے،

جبکہ پی ٹی آئی نے بھی اپنے پلان کو حتمی شکل دینے کے لیئے اپنے ارکان سے ایڈوانس ہی قیادت کو اپنے،اپنے استعفے جمع کروانے کی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔

اس وقت پنجاب اسمبلی کے کل 371کے ایوان میں پاکستان تحریکِ انصاف اور اتحادی جماعت مسلم لیگ(ق) کے پاس 190 نشستیں ہیں۔

جن میں سے پی ٹی آئی کے پاس اپنی 180 اور مسلم لیگ ق کے پاس اپنی دس نشستیں ہیں۔

جبکہ پنجاب کی بڑی اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے پاس 168، پاکستان پیپلز پارٹی 7،راہِ حق پارٹی کے پاس ایک کے اتحاد کے پاس پانچ آزاد اراکین کو ملا کر کل ایک سو اسی نشستیں بنتی ہیں۔

جبکہ اس ایوان میں ایک غیر فعال نشست یعنی آزاد حیثیت میں منتخب ہونے

والے چودھری نثار علی خان کی ہے جنہوں نے اسمبلی کی آدھی مدت گذرنے

کے بعد حلف اٹھانے کے سوا کسی اجلاس میں شرکت نہیں کی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کے ذرائع کا دعوی ہے کہ ان سے پی ٹی آئی کے کچھ لوگ

رابطے میں ہیں اور کچھ کے براہِ راست رابطے ان کی اعلی قیادت لندن

سے ہیں اور عمران خان کے اسمبلیوں سے باہر آنے کے اعلان کے بعد

ان ارکان کی تعداد میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان کو یہ یقین بھی دلایا گیا

کہ پنجاب میں اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک آنے کی صورت میں چند

گھنٹوں میں نمٹادی جائے گی اور اس میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہوگی۔ِ

زرئع کے مطابق پی ٹی آئی اسمبلیوں سے باہر آنے کی تاریخ کا اعلان اپنے

تمام اراکین اسمبلی سے ایڈوانس ا ستعفے لینے کے بعد کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی،

تمام اراکین اسمبلی کو مرحلہ وار پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں طلب کرکے درخواست پر دستخط کروانا شروع کردئیے گئے۔

جبکہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے بھی اپنے اپنے ارکان

پنجاب اسمبلی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

پنجاب خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے بچانے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافہ، شہریوں کا احتجاج

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: