پنجاب حکومت ناکام، پی ٹی آئی کا بڑا پاور شو،تصادم نہیں الیکشن چاہتا ہوں، کپتان

لاہور: پنجاب حکومت ناکام، پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف نے حکومتی رکاوٹوں کے باوجود مینار پاکستان گراونڈ میں سیاسی میدان سجایا، بلکہ جلسے میں کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی اور تحریک انصاف نے اپنی سیاسی قوت کا بھرپور مظاہرہ کیا، پنجاب کی نگران حکومت نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کررکھی تھیں لیکن کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ پہنچی، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے اور حقیقی آزادی تب آئیگی جب ملک میں انصاف ہو گا اور انصاف کا مطلب طاقتور اور کمزور کیلئے یکساں قانون ہونا ہے۔

رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچنے والوں کو عمران خان کی مبارکباد

مینار پاکستان گراونڈ میں ’’ حقیقی آزادی جلسہ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے

عمران خان نے کہا جلسہ روکنے کیلئے 2 ہزار کارکنوں کو گرفتارکیا گیا

جگہ جگہ کنٹینرز لگائے گئے، رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچنے والے

کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج پیغام جانا چاہیے لوگوں کے جنون کو

طاقت سے نہیں روکا جا سکتا، جب قوم فیصلہ کرلیتی ہے تو پھر انہیں کوئی

نہیں روک سکتا، میں نے اپنی قوم کو ہرقسم کا ظلم برداشت کرتے دیکھا ہے،

انسان ہمیشہ سے آزادی چاہتا ہے، غلام رینگتے ہیں، آزاد انسان اوپرجاتے ہیں۔

پاکستان بڑی مشکلوں سے بنا تھا، کیا وجہ ہے پاکستان ایک عظیم ملک نہیں بن

سکا، عظیم ملک اس لیے نہیں بن سکا ہم کبھی آزاد ہی نہیں ہوئے، انگر یز تو

چلا گیا لیکن جومسلط ہیں انہوں نے ملک کو کبھی آزاد نہیں ہونے دیا، اصل

آزادی تب ملتی ہے جب ملک میں قانون کی حکمرانی ہو۔ جو آزادی ہمیں قانون کی حکمرانی سے ملنا تھی نہیں مل سکی۔

ملک جنگل کے قانون کی حکمرانی تک خوشحال نہیں ہو سکتا، کپتان

عمران خان نے کہا پہلے مارشل لا لگ گئے، طاقتور فیصلہ کرتے تھے،

ہماری بدقسمتی ہے ڈیموکریٹ آئے تو انہوں نے کبھی قانون کو نہیں چلنے

دیا، سیاستدانوں نے این آراو لیے، پاکستان میں جنگل کا قانون رہا، طاقتور

جو مرضی کرتا ہے کمزور بے بس ہے، ملک کا قانون کمزور کی حفاظت

نہیں کرتا اسی لیے لوگ غلام ہیں۔ جس ملک میں طاقتورظلم کرتے ہیں انہیں

بنانا ری پبلک کہتے ہیں، خوشحال ملکوں میں قانون کی حکمرانی ہے اس لیے

خوشحال ہیں، یورپ میں تھانہ اور پٹواری کلچر نہیں، وہاں لوگ خوشحال ہیں۔

اگر ملک میں انصاف ہو گا تو پاکستانیوں کو نوکری کیلئے یورپ نہیں جانا پڑیگا۔

ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ہے، تو ملک کیسے اٹھ سکتا ہے،

جو مرضی کر لیں جب تک رول آف لا نہیں ہو گا تباہی ہے، حضرت علی ؑ کا فرمان

ہے ’’ کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کا نہیں ‘‘۔ میرے مقدمات کی سنچری مکمل ہو

گئی ہے۔ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے اور عظیم لیڈر ہمارے پیارے نبیؐ ہیں،

اللہ حکم دیتا ہے مدینہ کی ریاست سے سیکھو، مجھے حیرت ہوتی ہے ہم لوگ مدینہ

کی ریاست سے کیوں نہیں سیکھ رہے۔ انہوں نے کہا ہم تصادم نہیں الیکشن چاہتے

ہیں، یہ ہمارا حق ہے اور ہم اپنا حق لے کر رہیں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پنجاب حکومت ناکام، پی ٹی آئی ، پنجاب حکومت ناکام، پی ٹی آئی ، پنجاب حکومت ناکام، پی ٹی آئی ، پنجاب حکومت ناکام، پی ٹی آئی

پڑھیں : پنجاب بھر سے تازہ ترین اور اہم ( == خبریں == )

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: