پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ، حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ ’’ منتخب‘‘
لاہور (جے ٹی این پی کے) پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس
پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں 199 ارکان نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلے نے کی .
پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کیے جانے کے بعد اپوزیشن نے مقامی ہوٹل میں علامتی اجلاس بلایا۔
مقامی ہوٹل میں ہونے والے علامتی اجلاس میں اپوزیشن اتحاد، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان گروپ کے ارکان نے شرکت کی۔
علامتی اجلاس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ منتخب کرنیکی قرارداد پیش کی گئی.
جس پرارکان نے کھڑے ہو کر قرارداد کی منظوری دی۔
199 ارکان نے قرارداد کے حق میں کھڑے ہو کر حمایت کی۔
اس موقع پر ہال وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے نعروں سے گونج اٹھا۔
اس سے قبل مریم نواز بھی حمزہ سے اظہار یکجہتی کیلئے مقامی ہوٹل پہنچی تھیں۔
اس دوران انہوں نے بس میں بھی ارکان اسمبلی کے ہمراہ سفر کیا اور اجلاس کیلئے مختص ہوٹل گئیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے پہلے 6 اپریل کو ہونے والا اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا اعلامیہ جاری کیا اور پھر رات دیر گئے اجلاس کی تاریخ دوبارہ تبدیل کرتے ہوئے 6 اپریل کو ساڑھے سات بجے شام اجلاس بلا لیا۔
مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے اجلاس 6 اپریل کو بلانے کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا تھا۔
حکومت نے اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی اور ساتھ ہی پنجاب اسمبلی کے دروازے بند کردیے گئے۔
اسملی کے ارد گرد خا دار تار لگا کر آدھے کلو میٹر کے علاقے میں دفعہ 144نافذ کر دی.
ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق ڈپٹی اسپیکرکیخلاف جب عدم اعتماد آچکی ہوتووہ کسی اجلاس کی صدارت نہیں کرسکتے،
آئینی طورپرڈپٹی اسپیکرکسی بھی اجلاس کی صدارت کے مجازنہیں۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کا کہنا ہے کہ اگرڈپٹی اسپیکر ایساکریں گے تو آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس