پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن اور اتحادیوں کاسخت مزاحمت کا فیصلہ
لاہور(جے ٹی این پی کے) پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں اپوزیشن جماعتوں اور اتحادیوں نے سخت مزاحمت کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلز پار ٹی، ترین گروپ، علیم خان گروپ اور دیگر ساتھیوں سے مشاورت کی گئی۔
حمزہ شہباز کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اتحادیوں سے مشاورت میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے پر سخت مزاحمت اور گورنر راج کی صورت میں بھی سخت ردعمل دےنے کا فیصلہ کیاگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے اپنے ارکان اسمبلی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ،
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے علیم خان گروپ اور ترین گروپ سے بھی ساتھ دینے کی درخواست کی ،
6اپریل تک مشترکہ حکمت عملی کے تحت ایک ساتھ چلنے پر اتفاق ہے۔
جبکہ مسلم لیگ (ن)نے پنجاب اسمبلی تحلیل کئے جانے کے خدشات پر قانونی ماہرین سے رابطے کئے ہیں ۔
لیگی قائدین کا موقف ہے بطور نگران وزیراعلی عثمان بزدار اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔
(ن)لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو لاہور میں ہی رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
دریں اثناءتحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے ترین گروپ میں شامل ہو گئیں،
خاتون ایم پی اے عظمی کاردار نے ترین گروپ میں شمولیت کے بعد کہا عمران خان کے رویے کی وجہ سے بہت دکھی ہوں،
عمران خان سے جو توقعات تھیں وہ پوری نہیں ہو ئیں ۔عظمی کاردار نے کہا عمران خان نے پرانے ورکرز کی قدر نہیں کی،
مجھ سمیت کئی اور ایم پی ایز بھی پارٹی سے الگ ہورہے ہیں،
جہانگیر ترین کسی بھی پارٹی میں جائینگے، میں انکے ساتھ رہوں گی۔
دوسری طرف ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہاہے پنجاب اسمبلی میں وزارتِ اعلی کا انتخا ب
آئین و قانون کے مطابق ہوگا۔
ڈپٹی سپیکر نے اپنی روانگی کے بعد اسمبلی میں بجلی اور پانی بند کیے جانے کا نوٹس لےتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کو
یہ واقعہ گوش گزار کر دیااور کہا بلوچ روایات کے مطابق ایسے کسی اقدام کے کوئی گنجائش نہیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں قائد ایوان کے اپنے نامزد امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی سیاسی صورتحال کمزور
دیکھتے ہوئے پی ٹی آئی کی قیادت نے پنجاب اسمبلی میں اپنے منحرف ارکان سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے۔
بتایا گیا اس سلسلے میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی
کی فہرستوں کی تیاری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔
پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں