امریکی ریاست ایلی نوائے میں فروری ” پنجابی زبان کا مہینہ “ قرار
واشنگٹن ( جے ٹی این پی کے ) پنجابی زبان کا مہینہ
امریکی ریاست ایلی نوائے میں بسنے والے پنجابیوں کی خدمات کے اعتراف کے طور
پر ریاست میں فروری کو پنجابی زبان کا مہینہ قرار دے دیا گیا ہے۔
= پڑھیں = دنیا بھر سے مزید اہم خبریں
گورنر جے بی پرٹزر کی طرف سے سلسلے میں حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اس میں
انہوں نے بتایا ہے کہ ” پنجابی“ دنیا بھر میں بولی جانے والی نویں بڑی زبان ہے اور
جس کا آغاز ساتو یں صدی میں غیرمنقسم برصغیر ہند میں واقع پنجاب کے خطے میں ہوا
تھا۔ یہ زبان بولنے والوں کی تعداد گیارہ کروڑ تیس لاکھ سے زائد ہے جن میں سکھ ، مسلم ہندو اور مسیحی ( کرسچن ) شامل ہیں۔
امریکہ میں پنجابی بولنے والے شہریوں کی تعداد 7.50 لا کھ سے زائد
حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسے بھارت ، پاکستان ، برطانیہ اور کینیڈا میں سرکاری زبان کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ امریکہ میں پنجابی بولنے والے شہریوں کی تعداد ساڑھے سات لا کھ سے زائد ہے، جبکہ ریاست ایلی نوائے میں ان کی تعداد پچاس ہزار سے زائد ہے جس میں شکاگو کا شہر بھی واقع ہے۔
پنجابی کلچرل سوسائٹی شکاگو ، اکیڈمی آف پنجاب نارتھ امریکہ کا خیر مقدم
ایلی نوائے میں گورنر کے حکم نامے کا خیرمقدم کرنے والوں میں شکاگو کی پنجابی کلچرل سوسائٹی کی صدر پروندر سنگھ نینوا اور اکیڈمی آف پنجاب ان نارتھ امریکہ کوآرڈینیٹر سفیر نامہ شامل ہیں۔
۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ،
جتن انتظامیہ
پنجابی زبان کا مہینہ