پنجاب، خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے، موٹروے کئی مقامات پر بند

پنجاب خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے

لاہور (جے ٹی این پی کے) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دھند

کے باعث موٹروے ایم ون، ایم ٹو، ایم تھری، ایم فور اور فائیو کئی مقامات پر بند

ہوگئی۔ لاہور ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے۔لاہور اور گردونواح

میں دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

دھند کے باعث 6 پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ دو منسوخ کر دی گئیں۔ رحیم یار

خان، میاں چنوں، پاکپتن، گوجرہ، جھنگ اور گردونواح میں حد نگاہ انتہائی کم رہ

گئی۔موٹروے ایم ون پشاور سے صوابی تک دھند کے باعث بند موٹروے ایم ون

رشکئی انٹرچینج سے پشاور ٹال پلازہ تک بند ہے۔ اسی طرح موٹروے ایم ٹو

ٹھوکرنیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کے باعث بند ہے۔ موٹروے ایم تھری

فیض پور انٹر چینج سے درخانہ انٹر چینج تک، موٹر وے ایم فور شام کوٹ سے

عبدالحکیم تک، موٹروے ایم فور شیر شاہ سے شام کوٹ تک، موٹروے ایم 5 شیر

شاہ سے ظاہر پیر تک، موٹروے ایم 5 اقبال آباد انٹر چینج سے روہڑی ٹال پلازہ

تک بند ہے۔دوسری طرف دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کی آمد ورفت بھی بری

طرح متاثر رہی ۔

پنجاب خیبرپختونخوا میں دھند کے ڈیرے

رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: