پشاور کی کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے مرکزی اور کریم پورہ بازار کی تاجر تنظیموں کا ایکا
پشاور:بیورو چیف/ عمران رشید خان پشاور کی کاروباری برادری
پشاور کی کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے کیلئے مرکزی اور کریم پورہ بازار کی تاجر
تنظیموں نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے سمیت مل کر چلنے کے عزم صمیم کا اعلان کر دیا۔
پشاور، تنظیم تاجران مرکزی صدر، سیاسی شخصیات و صحافیوں کی نو منتخب چیئرمین کریم پورہ بازار کے دفتر آمد، مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار
تجارتی مرکز کریم پورہ پشاور میں چیئرمین و الیکشن کمشنر کے انتخابات میں بازار کی تاجر برادری کی بھرپور حمایت کے نتیجے میں کامیاب ہونیوالے حبیب اللّٰہ کو کئی روز سے مبارکباد کا تانتا بندھا ہوا ہے۔
صدر مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا ملک مہر الٰہی،مختلف بازاروں کے صدور کی حبیب اللہ کو مبارکباد
گزشتہ روز بھی مرکزی تنظیم تاجران خیبر پختو نخوا کے صدر ملک مہر الٰہی کے ہمراہ مختلف بازاروں کے صدور
نے کریم پورہ بازار نمبر 1 نو منتخب چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللہ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد
تجارتی مرکز کریم پورہ بازار پشاور کا چیئرمین کون؟، فیصلہ آج
پیش کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جبکہ اس موقع پر کریم پورہ بازار کی تاجر برادری کے مسائل
سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی تعاون میں مزید فروغ کی یقین دہانی کرائی گئی ۔
نو منتخب چیئرمین حبیب اللہ کا ملک مہر الٰہی کی خدمات کا اعتراف، تعاون کی یقین دہانی
حبیب اللّٰہ نے مبارکباد پیش کرنے پر صدر ملک مہر الٰہی ، اراکان اور تمام صدور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران صدر اور کابینہ کی جانب سے تاجر برادری کیلئے جو خدمات ہیں،
وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں صدر ملک مہر الٰہی نے ہمیشہ تاجر کے حق کیلئے آواز اٹھائی،
بلا تفریق مسائل کے حل میں کیا اور مستقبل میں بھی تاجر برادری کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ حبیب اللّٰہ نے کریم پورہ بازار کی خدمت کرنے کا عزم کا اعادہ کیا اور تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مرکزی تنظیم تاجران کیساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں حب الوطنی کا مظاہرہ ، قومی ترانا سُنایا گیا
آخر میں مرکزی تنظیم تاجران خیبرپختونخوا کے صدر ملک مہر الٰہی کی سرپرستی میں حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے قومی ترانا سنا گیا جبکہ تاجروں کے خدمت کرنے کا عزم کا اعادہ کیاگیا۔
کریم پورہ چیئرمین شپ و الیکشن کمشنر انتخابات ، حبیب اللّٰہ فاتح قرار
حبیب اللہ تاجر برادری کی امیدوں پر پورا اُتریں گے، سیاسی رہنما سید فیاض علی شاہ
کریم پورہ بازار پشاور کے نو منتخب چیئرمین و الیکشن کمشنر حبیب اللّٰہ کو قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنما اور معتبر سادات گھرانے کے چشم و چراغ سید فیاض علی شاہ نے بھی مبارکباد دی
اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حبیب اللّٰہ مسائل کے حل میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرینگے۔
اس موقع پر حبیب اللّٰہ نے کہا ہے وہ صرف کریم پورہ بازار ہی نہیں بلکہ سید فیاض علی شاہ المعروف فوجی آغا کے وژن "سب سے پہلے پشاور” کو بھی ساتھ لیکر آگے بڑھیں گے ۔علاوہ ازیں
لیگی رہنماؤں نے بھی فون کالز کرکے حبیب اللّٰہ کو بازار چیئرمین شپ میں کامیابی کی مبارکباد دی_
کریمپورہ بازار، حبیب اللّٰہ نے حلف اٹھا لیا، سید فیاض علی شاہ مہمان خصوصی تھے
صحافتی تنظیموں کیساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے، حبیب اللہ
اس موقع پر صحافی فورمز (این ایس اے ایف) کے صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف رشید اور (سی ٹی جے ایف) کے سینئر کرائمز رپورٹر ملک رضوان احمد نے بھی نو منتخب چیئرمین حبیب اللّٰہ کو کامیابی پر مبارکباد دی جس پر حبیب اللّٰہ نے انکا شکریہ ادا کیا اور کہا صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے، ملک و قوم سمیت ہمیشہ صحافیوں نے تاجروں کے جائز مطالبات ، تحفظ
اور بہتری کیلئے اپنا قلم استعمال کیا ۔ مبارکباد کیلئے آمد پر تہہ دل سے مشکور ہوں، عہد کرتا ہوں تاجر برادری ،آزادی صحافت کی جنگ میں تاجر برادری ہمیشہ صحافی برادری کیساتھ چولی دامن کا تعلق جوڑے رکھے گی_
جتن انتظامیہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
پشاور کی کاروباری برادری ، پشاور کی کاروباری برادری ، پشاور کی کاروباری برادری