سانحہ کوچہ رسالدار شہداء کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ، شیعہ علماء
پشاور بیورو چیف سانحہ کوچہ رسالدار شہداء
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مدرسہ عارف الحسینی میں کوچہ رسالدار کے
شہداء کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم کے بعد شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب
صدر علامہ عارف واحدی مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل
علامہ احمد اقبال رضوی ، مدرسہ عارف ال حسینی کے سرپرست علامہ سید جمیل
حسن شیرازی و دیگر علماء نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ پشاور کی مرکزی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں گزشتہ جمعہ کے روز ہونیوالا خودکش
دھماکہ بلا شبہ ایک عظیم درد ناک سانحہ ہے-
خود کش دھماکہ سیکورٹی اداروں کی ناکامی قرار
سانحہ مسجد میں قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ، سرکاری اعداد وشمار کے مطابق اب تک
67 شہادتیں ہوئی ہیں، مگر ہماری اطلاع کے مطابق ایسے شہداء بھی ہیں جن کا اندراج ہسپتال
میں نہیں ہوا جس کے پیش نظر یہ بات یقینی ہے کہ شہداء کی اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار
سے زیادہ ہیں ، ایک لمحے میں اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کا حالت نماز میں شہید ہو جانا سیکورٹی
کی بدترین ناکامی ہے۔
= پڑھیں = فرقہ وارانہ ہم آہنگی نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دئیے، علامہ عارف واحدی
یاد رہے گذشتہ جمعے کو نماز جمعہ کے وقت اندرون شہر کوچہ رسالدار میں واقع جامع
مسجد میں سفاک دہشتگردوں نے فائرنگ اور خود کش حملہ کیا جس سے 70 سے زائد
نمازی شہید اور دو سو سے زائد شدید زخمی ہو گئے تھے ، جن میں سے کئی ایک کی
حالت اب بھی نازک ہے۔ جس کے باعث شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
سانحہ کوچہ رسالدار شہداء , سانحہ کوچہ رسالدار شہداء , سانحہ کوچہ رسالدار شہداء