پشاور کریمپورہ الیکشن، جاوید پینل بازی لے گیا، تاجر رہنما دسویں مرتبہ صدر منتخب
پشاور: آئی آر خان سے پشاور کریمپورہ الیکشن
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں ہونیوالے الیکشن میں جاوید اختر گروپ نے میدان مار لیا ہے۔
اور اس طرح تاجر رہنما جاوید اختر دسویں مرتبہ بازار کریمپورہ کے صدر منتخب ہوگئے ہیں،
مخالف وقار پینل سے صرف جنرل سیکرٹری کی نشت پر مبشر حسین المعروف خائستہ ہی کامیاب ہوسکے ،
الیکٹرانکس مارکیٹ کریم پورا بازار پشاور کا کانٹے کا انتخابی معرکہ آج ، تاجر برادری پر جوش
نتائج کے مطابق صدارت کے امیدوار جاوید اختر نے 50 ووٹوں کی برتری سے 116 ووٹ حاصل کرکے کامیاب ہوئے
نائب صدارت کے امیدوار عنایت الرحمان صرف 3 ووٹوں کی برتری پر خوش قسمت ٹھہرے، انہوں نے 93 ووٹ لئے،
پیر وقار جمال نے 24 ووٹس برتری سے مخالف کو مات دی وہ 103 ووٹ لیکر جائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے،
پریس سیکرٹری جمیل الرحمان نے 108 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مخالف امیدوار صرف 70 ووٹ ہی لے سکے،
اسی طرح فنانس سیکرٹری کے عہدے کے امیدوار سید اویس اعجاز نے 107 ووٹ لیکر نمایاں کامیابی حاصل کی،
دوسری جانب وقار پینل کے مبشر حسین نے اپنے مخالف حریف حاجی ندیم گل کو 16 ووٹوں سے شکست دی
جنرل سیکرٹری کے امیدوار مبشر حسین المعروف خائستہ 99 ووٹ لیکر اپنے پینل سے اکلوتے کامیاب امیدوار رہے
اکلوتے کامیاب امیدوار مبشر حسین کی جاوید پینل میں شرکت
بازار کریم پورہ نمبر ون میں جمعہ کے روز ہونیوالے انتخابات میں وقار پینل سے منتخب ہونیوالے اکلوتے کامیاب امیدوار برائے جنرل سیکرٹری مبشر حسین نے جیت کیبعد گزشتہ روز جاوید پینل میں شمولیت کرلی ہے۔
مبشر حسین تین مرتبہ بازار کابینہ کے عہدیدار، سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن اور یوسی نائب ناظم رہ چکے ہیں۔
منتخب کابینہ کیساتھ ملکر تاجر برادری کی خدمت کرونگا، مبشر حسین
اس موقع پر انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب وہ ہمیشہ جاوید اختر گروپ میں شامل ہوا ہےاور دیگر منتخب کابینہ کے ہمراہ بلا تفریق اپنے بازار کی تاجر برادری کی خدمت کریں گے۔
ماضی میں بھی خدمت کی اب بھی حاضر ہوں جاوید اختر
تاجر رہنما جاوید اختر بازار کریمپورہ میں گزشتہ اکیس سالوں میں ہونیوالے انتخابات کیدوران مسلسل دسویں مرتبہ کامیاب ہو چکے ہیں،
انہوں نے حالیہ کامیابی پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ہوئے کہا کہ وہ ماضی کی طرح اس بار بھی اپنے تاجر بھائیوں کے مسائل حل کیلئے بھر پور کردار ادا کریں گے۔
اپنے وعدے پورے کرنیکی ہر ممکن کوشش کی جائیگی وہ تاجر برادری کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پشاور کریمپورہ الیکشن