پشاور: کتا چوری معاملہ تھانہ انچارج کیخلاف انکوائری شروع
کرائمز نیوز/ پشاور: کتا چوری معاملہ
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے پوش علاقے گلبہار میں مقامی پولیس نے ایک گھر پر چھاپے کے دوران لگے ہاتھوں اعلیٰ نسل جرمن شیفرڈ کتا کا بچہ چوری کرلیا
یہ الزام گھر کی مالکن نے ایس ایچ او پر عائد کیا ہے واقعے کی تصدیق پولیس افسر نے کردی
تاہم الزام صحیح ہے یا غلط ہے تحقیقات کے مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آنے کا امکان ہے
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کی مطابق پشاور کے علاقہ گل بہار کی رہائشی خاتون توحید جلال نے
ایس پی سٹی عبدالسلام کو درخواست دی ہےجسمیں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گل بہار کے ایس ایچ او
رفیق خان کانسٹیبل شوکت و دیگر نے اس کے گھر پر چھاپے کے دوران پالتو کتے کو اٹھا لیا ہے۔
متعلقہ خبریں بھی پڑھیں۔
متعلقہ خبریں بھی پڑھیں۔
خاتون کے مطابق پالتو کتے پر مائیکرو چپ بھی لگی ہوئی ہے، جرمن شیفرڈ کتا 5 ماہ کا بچہ ہے
جسے گھر کی تلاشی کے دوران پولیس اہلکاروں نے چوری کرلیا ہے۔خاتون نے کہا کہ ان کے بچے؛
پالتو کتے کی یاد میں روتے ہیں’ پولیس اعلیٰ افسران کتے کو بازیاب کراکے ملوث پولیس اہلکاروں کے
خلاف کارروائی کریں۔
ایس پی سٹی پشاور عبدالسلام کا کہنا ہے کہ معاملہ ان کے علم میں ہے اور اس معاملے کی پولیس انکوائری
کر رہی ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ