تازہ ترینخیبر پختونخوا

پشاور، ڈیرہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں جشن نوروز کی تقریبات

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

مانیٹرنگ/ رپورٹنگ ٹیم عمران رشید خان + جے ایس شیرازی+ ایس مہدی رضا + عینی خان پشاور، ڈیرہ سمیت

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو اور پارہ چنار و دیگر اضلاع میں نئے شمسی سال "جشن نوروز” کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائی گئیں اس موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

پڑھیں۔ گوگل نے اپنا ڈوڈل پھولوں سے سجا کر جشنِ نوروز منایا

اکیس مارچ کو دن دس بجے دربار سخی منور شاہ امامیہ کالونی گلبہار میں پرچم کشائی کی پہلی تقریب مذہبی جوش خروش سے منائی گئی جس کے بعد آسیہ گیٹ، دربار امام حسین مروی ہا، بی ذکریا اور،

دربار عالیہ مخدوم حضرت غازی فتح محمد شاہ بخاری رح المعروف دادا جی سرکار سمیت حسینی ہال کینٹ و دیگر مقامات پر جشن نوروز عالم افروز و پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی گئی،

جن میں مجموعی طور پر ہزاروں افراد نے شرکت کی اور جشن بھرپور طریقے سے منایا گیا ادھر ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ کیپٹن(ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

پڑھیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی جشن نوروز منانے والوں کو مبارکباد
جشن نوروز کے پر امن انعقاد کے سلسلے میں ڈیرہ پولیس کی طرف سے 1200کے قریب سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔جنکی نگرانی براہ راست ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت نے کی جبکہ ذیلی سطح پر ڈی ایس پیز و ایس ایچ اوز نے کی ۔سیکورٹی کو مضبوط تر بنانے کیلئے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کی گئی،

یہ بھی پڑھیں۔ جشنِ نوروز ایک بین الاقوامی تہوار اور مزید جانیئے اس رپورٹ میں۔۔

تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔شہر کے مختلف علاقوں میں جشن نوروز کے سلسلے میں منعقدہ جلوس سخت سیکیورٹی کے حصار میں برآمد ہوئے اور اپنے مخصوص راستوں سے ہوتے ہوئے پر امن طور پر اختتام پذیر ہوگئے۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر)نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت پر ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ جاوید خان نے شہر میں جشن نوروز کے سلسلے میں سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

ضرور پڑھیں۔ افغانستان میں جشنِ نوروز اور پرچم کشائی ایک قدیم رسم

اس کے علاوہ پاراچنار کے مختلف مقامات زیڑان، شبلان ، عمل کوٹ، ٹپرے اور دیگر گاؤں میں واقع علی زیارت میں ایرانی نئے سال کے موقع پر جشن نوروز منایا جاتا ہے، جس میں سب سے بڑی تقریب زیڑان میں حضرت علی علیہ السلام کے زیارت میں منعقد ہوتی ہے

اسی طرح کوہاٹ، ہنگو، استرزئی، ابیٹ آباد و دیگر اضلاع میں اور ہزاروں افراد حصہ لیتے ہوئے نئے سال کا جشن بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے گھروں میں جاتے ہیں اور خصوصی دعوتوں کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

تاہم پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کڑی نگرانی میں جشنِ نوروز کی تقریبات پر امن طریقے سے اختتام پزیر ہوئیں۔

پشاور، ڈیرہ سمیت

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے