پشاور پولیس نے احتجاج کرنیوالے اساتذہ پر ہلہ بول دیا، ملک بھرسے شدید ردعمل

خیبرپختونخوا/ پشاور پولیس نے احتجاج

خیبرپختونخوا آل پرائمری ٹیچرزایسوسی ایشن ایپٹاسروس سٹریکچر ودیگرمطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کےسامنےپرامن احتجاج پراچانک پولیس نےہلہ بول دیا

جمعرات کی صبح گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبرون سے احتجاج کاآغاز کیاپرائمری اساتذہ ریلی کی صورت میں اسمبلی چوک پہنچے

جہاں پر پولیس کی بھاری نفری نے مظاہرین کو اسمبلی چوک سے آگے جانے سے روک دیا

مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے احتجاجاً خیبر روڈ کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا

تاہم پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنیکے کیلئے لاٹھی چارچ، آنسو گیس اور ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں

درجنوں اساتذہ زخمی ہوگئے۔

مظاہرین نے جوابی حملہ کے طورپر پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے پشاور پولیس کے ایس ایس پی آپریشنز سمیت

ساتھ پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں

پولیس نے تقریباً 50 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے پولیس کیمطابق زیر حراست افراد کے کوائف اکٹھے کئے جارہے ہیں

جس کے بعد مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پرائمری سکولز آج سے بند، دھرنے میں لیڈی ٹیچر بھی شریک ہونگی، صدر عزیز اللہ

خیبرپختونخوا کے آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (پپٹا) کی جانب سے فیصلے کے بعد آج 7 اکتوبر سے تمام سرکاری

پرائمری سکولز بند کرنیکا کا اعلان کردیا گیا ہے،

پرائمری اساتذہ کی صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر عزیز اللہ نے ٹیچرز پر لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ اور

آزادانہ فائرنگ کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بات کی انکوائری ضروری ہے کہ

پولیس کو قوم کے معماروں پراس طرح سے ٹارگٹ کرنیکا حکم کس کی جانب سے دیا گیا ہے

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کل تک تو احتجاجی دھرنے میں صرف مرد اساتذہ موجود تھے لیکن اب

فی میل ٹیچرز بھی اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے کا حصہ بنیں گی۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کی مرہم پٹی کی جارہی ہے دوسری جانب اساتذہ بھی زخمی حالت میں نمایاں ہیں

اساتذہ کا احتجاج ، پرائمری سکولز بند مگر کیوں ۔۔؟

پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج تھے انہوں نے اپ گریڈیشن اور دیگر

مطالبات کی منظوری کے لیے 5 اکتوبر تک بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا، ٹیچرز ایسوسی ایشن کے مطابق

حکومت کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر احتجاج کی کال دی انکا مطالبہ یہ ہے کہ اصلاحات کے نام

پر پنشن میں کمی منظور نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرائمری اساتذہ کاموجودہ سروس سٹرکچرمیں تبدیلی ناگزیر

ہے جبکہ ہیڈ ماسٹرز کو گریڈ 16 اور 17 میں ترقی دی جائے، گذشتہ چار برسوں سے سکیل اپگریڈیشن کا

مسئلہ چل رہا ہے

اس سلسلے میں محکمہ تعلیم اور وزرا سے کئی بار ملاقاتیں ہوئی ہیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔

کیا مظاہرین کو پسپا کرنیکے لیے پولیس کو ٹاسک سونپا گیا ویڈیو ملاحظہ کیجئے

پرائمری ٹیچر بھرتی سکیل 12 پر جبکہ مڈل اور ہائی سکول کیلئے گریڈ 15 یا16 پر بھرتی کیا جاتا ہے۔

ان تمام بھرتیوں کیلئے تعلیم کی شرط ایک جیسی ہے تو پھر پرائمری سکول کےاستاد کا گریڈ کیوں

کم ہے؟

ادھر حکومت مطالبات ماننے کے حق میں نہیں البتہ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے نمٹنے

کیلئے تیاری کئے تھی جس کا ثبوت 6 اکتوبر کے دھرنے پر پولیس کی چڑھائی سے ثابت ہوگیا

انتظامیہ نے پہلے سے ہی ہنگامی حالات کے پیش نظر اسمبلی چوک میں اضافی نفری تعینات کردی تھی۔

تصادم واقعہ، ذمہ داروں کیخلاف کاروائی ہوگی، بیرسٹر محمد علی سیف

خیبرپختونخوا حکومت کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت پرائمری اساتذہ کے مطالبات پر غور کررہی ہے اور مظاہرین کی جانب سے روڈ بلاک کیا گیا جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام کا سامنا درپیش ہونے کے باوجود وزیر تعلیم اساتذہ رہنماؤں سے کے درمیان بات چیت کے زریعے معاملات تقریباً طے پاچکے تھے کہ اس دوران اچانک پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا، اس تصادم کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو سزا دی جائے گی اور صوبائی حکومت اساتذہ سے کسی قسم کے تصادام کے بجائے معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے حق میں ہے۔

اساتذہ مسلط حکومت کا ماتم کررہے ہیں، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے پشاور میں اساتذہ پر پولیس کی جانب سے بیہمانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ معاشرے کے بہترین لوگ جو کہ معماران قوم ہیں کی جانب سے حقیقی آزادی مانگنے پر حکومت نے انہیں پولیس وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے عمران خان کیا معاشی انقلاب لائے گا اساتذہ کو تنخواہیں تک نہیں دے سکتے 8 سال سے خیبرپختونخوا میں مسلط ہے اساتذہ اسکا ماتم کررہے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا ہے کہ اساتذہ پر بیہمانہ تشدد کسی صورت بھی قابل قبول نہیں آسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہوگی

معماران قوم پر وحشیانہ تشدد پر مذمت لفظ بہت چھوٹا ہے، ن لیگی رہنماء عظمت داؤد زئی

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما عظمت خان داؤدزئی نے کہا ہے کہ نیازی اینڈ کمپنی 120 دن دھرنا

دینے والے معماران قوم کے اپنے حقوق کے پرامن احتجاج کو برداشت نہیں کرسکتے تو بالاآخر نہتے اساتذہ کو

ظلم و جبر کے زریعے خاموش کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ ریاستی دہشتگردی کے مترادف ہے

حکومت فی الفور اساتذہ کے مطالبات پورے کرے اور ناروا سلوک پر معافی مانگیں، تاجر رہنماء

اسی طرح تاجر اتحاد خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر مجیب الرحمن نے پشاور میں اساتذہ کے پرامن احتجاجی مظاہرے پر پولیس

کی لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساتذہ معاشرے کی باعزت اور معماران قوم ہے

معماران قوم پر تشدد کرنا قابل افسوس ہے تحریک انصاف کی حکومت نے ملک اور صوبے کو دیوالیہ کرچکی ہے

حکومت کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سےمعماران قوم بھی اپنےحقوق اورغلط پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہے

حکومت فوری طور پر اساتزہ کرام کے تمام مطالبے پورے کریں اور ان سے ناروا سلوک رکھنے پر معافی مانگے

پاکستان پیپلز پارٹی نہتے اساتذہ کیساتھ کھڑی ہے، رحم بادشاہ

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی رہنما رحم بادشاہ نے کہا ہے کہ پشاور میں احتجاج کے دوران اساتذہ کرام پر

آنسو گیس لاٹھی چارج اورہوائی فائرنگ،کی پرزور مذمت کرتے ہیں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اگرانکو کچھ دے نہیں سکتی

تو ان پر ظلم نہ کریں

صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اورانکا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکاہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کا ہر کارکن اساتذہ کرام کے ساتھ کھڑی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: