پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس، مختلف کمیٹیوں کا قیام

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

( رپورٹ/ عمران رشید خان )

پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی
Imran Rasheed
پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی کا پہلا اجلاس صدر ایم ریاض کی زیرصدارت ہوا- اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے-

اجلاس میں نائب صدر رضوان شیخ، جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد، جائنٹ سیکرٹری گل رحمان حقانی، فنانس سیکرٹری یاسر حسین نے شرکت کی-
ارکان گورننگ باڈی شمیم شاہد، ارشد عزیز ملک، ناصر حسین، ثمین جان، عارف خان اور فیاض احمد بھی شریک ہوئے۔

حلف برداری تقریب کا رواں ماہ انعقاد، میڈیا انکلیو کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز کے اجراء کا اعلان

اجلاس میں حلف برداری تقریب، پریس کلب کے حسابات، تعمیراتی کام کیلئے کمیٹیوں کی تشکیل پر بحث کی گئی-
رواں ماہ حلف برداری تقریب کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا- جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا مہمان خصوصی ہوں گے-

موٹر سائیکل سکیم سے محروم ممبران کو نقد رقم دینے کا فیصلہ

اجلاس میں طے پایا کہ، وہیکل سکیم سے محروم فل اور ایسوسی ایٹ ممبران کو ماہ رواں کے دوران رقم دی جائیگی-
تمام ممبران پریس کلب کو میڈیا انکلیو میں پلاٹوں کے پرویژنل الاٹمنٹ لیٹرز کا اجراء بھی عمل میں لایا جائیگا۔

پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی
پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی
ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، صدر ایم ریاض

اجلاس میں پشاور پریس کلب کے معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے پر اتفاق کیا گیا-

پریس کلب کے تمام ممبران کی فلاح و بہبود کیلئے اجلاس میں مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا گیا-

ہاؤسنگ کمیٹی کیلئے ارشد عزیز ملک کو چیئرمین نامزد کیا گیا-

پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی
پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی

اجلاس کے متفقہ فیصلے کے مطابق فنڈریزنگ کمیٹی کی ذمہ داریاں صدر پریس کلب ایم ریاض کو تفویض کی گئیں –

پرچیز کمیٹی کا چیئرمین فنانس سیکرٹری یاسر حسین کو مقرر کر دیا گیا-

آئینی کمیٹی کا چیئرمین محمد عارف خان، سکروٹنی کمیٹی کا چیئرمین ثمین جان کو مقرر کیا گیا-

چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی طیب عثمان، ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین فیاض احمد ہونگے-

گل رحمان حقانی چیئرمین کیپسٹی بلڈنگ کمیٹی، ڈیجیٹلائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ناصر داوڑ مقرر کئے گئے-

سپورٹس اینڈ ٹور کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ فہد جبکہ کلچر کمیٹی کی چیئرمین شپ ارشد عزیز ملک تفویض کی گئی-

کوآرڈینیشن اینڈ لیزان کمیٹی کے چیئرمین قاری گل رحمان حقانی، کینٹین کمیٹی کے چیئرمین رضوان شیخ نامزد کئے گئے-

= یہ بھی پڑھیں = پشاور پریس کلب انتخابات، ایم ریاض صدر، شہزادہ فہد جنرل سیکرٹری منتخب

کمیٹیوں کے چیئرمینوں کو اپنے ارکان 10 روز میں منتخب، جنرل سیکرٹری کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی-

اجلاس میں پشاور پریس کلب میں تعمیراتی کام کو بھی جلد نمٹانے کا فیصلہ کیا گیا-

پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی
پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی

اجلاس میں سابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش، انکی جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے بیرسٹر محمد علی سیف، کلب کی سابق کابینہ و گورننگ باڈی کے اعزاز میں تقریب کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا-

ممبران پریس کلب کے مرحومین کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

اجلاس طیب عثمان اور پریس کلب کے ممبر عادل زادہ کی نانی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی-

=-= قارئین= کاوش پسند آئے تو اپ ڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے