پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

پشاور پریس کلب انتخابات ،ایم ریاض صدر،شہزادہ فہد جنرل سیکرٹری منتخب

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: رپورٹ بیورو چیف/ عمران رشید خان پشاور پریس کلب انتخابات

Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے مرکزی پریس کلب پشاور میں ہونیوالے صحافیوں کے انتخابات مکمل ہو گئے، ایم ریاض دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے صدر، جبکہ شہزادہ فہد جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے-

پشاور پریس کلب کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز چیئرمین الیکشن کمیٹی زبیر چترالی کی نگرانی میں منعقد ہوئے، پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔ پروگریسو یونٹی ڈیمو کریٹک پینل کے ایم ریاض 317 ووٹ لیکر دوسری مرتبہ صدر کے عہدے پر فائز ہوئے،

 

ان کے مدمقابل پروگریسو جرنلسٹس پینل کے صدارتی امیدوار فدا عدیل صرف 156ووٹ لیکر بدترین شکست سے دو چار ہوئے، تیسرے آزاد صدارتی امیدوار ایم اعتماد نے صرف 3 ووٹ حاصل کئے-

یہ بھی پڑھیں۔ الیکشن میں پولنگ سے قبل بدمزگی کی اندرونی کہانی

جنرل سیکرٹری کے عہدے پر شہزادہ فہد نے275 ووٹ لئے، پروگریسیو جرنلسٹس پینل کی خاتون امیدوار انیلہ 119شاہین ووٹ لے سکیں-

نائب صدارت کی نشست پر رضوان شیخ  257 ووٹ لیکر کامیاب رہے، پروگریسو جرنلسٹس پینل کے احتشام بشیر کو 210 ووٹ پڑے، جائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر حافظ گل رحمان حقانی 242 ووٹ لیکر کامیابی سے ہمکنار ہوئے-

ان کے مدمقابل بلال احمد کو 227 ووٹ پول ہوئے-فنانس سیکرٹری کی نشست پر پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے واحد کامیاب امیدوار یاسر حسین 258 ووٹ سمیٹ کر فاتح رہے- ان کے مقابلے میں پروگریسیو یونٹی ڈیموکریٹک پینل کے مضبوط امیدوار عزیز بونیری 213 ووٹ لیکر ہار گئے-

ضرور پڑھیں۔ الیکشن کے دوران سفید ریش بابا جی — جو مجھے رُلا گیا

گورننگ باڈی کی 10 نشستوں پر کل 18 امیدوار سامنے آئے، جن میں پروگریسیو یونٹی ڈیمو کریٹک پینل کے7 امیدوار طیب عثمان، ثمین جان، ارشد عزیز ملک، شمیم شاہد، عارف خان، فیاض احمد، ناصر داوڑ، اور پروگریسیو جرنلسٹس پینل کے 3 امیدوار سید بخار شاہ، ناصر حسین، اور عالمگیر خان خوش قسمت ٹھہرے-

پشاور پریس کلب انتخابات

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے