پشاور میں موسلا دھار بارشیں،عوام ٹریفک پولیس کی کارکردگی سے خوش

پشاور : بیورو چیف/ عمران رشید خان پشاور میں موسلا دھار بارشیں

Imran Rasheed

پشاور میں موسلادھار بارشوں کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے

کیلئے ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں-

شہریوں نے انتہائی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔ امید ظاہر کی ہے، کہ آئندہ بھی اس روش کو برقرار رکھا جائیگا۔

سٹی ٹریفک پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں، سی ٹی او

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے، شدید بارشوں کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس پشاور

کے افسروں و اہلکاروں کو ہدایت کی تھی، کہ وہ خود کو بارش سے بچانے کیلئے چھتریوں اور رین کوٹس کا سہارا لیں-

شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھیں، تاکہ شہریوں کو کسی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے کہا شہریوں کو بلا کسی تکلیف کے سفری سہولیات مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سی ٹی او کا یہ بھی کہنا تھا شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔

 

پشاور میں موسلا دھار بارشیں

انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسر اور اہلکار بارشوں کے دوران بھی سڑکوں پر موجود ہیں-

سی ٹی پی نے مزید کہا اہلکار شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

بارش، برف باری ، کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

سی ٹی پی کے افسروں اور اہلکاروں نے ان ہدایات پر مکمل عملدرآمد کیا، اور ٹریفک مسائل کو سر نہ اٹھانے دیا-

سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں نے شدید بارشوں کے باعث سڑک کے بیچ بند ہونے والی گاڑیوں کو بھی نکالا-

مختلف اشاروں پر رکنے والے شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کو آہستہ ڈرائیونگ کرنے کی تلقین کرتے دکھائی دیئے-

بارش کے دوران سڑک پر پھسلن کے باعث کسی بھی قسم کا کوئی بڑا حادثہ بھی رونما نہ ہونے دیا-

 

پشاور میں موسلا دھار بارشیں، پشاور میں موسلا دھار بارشیں، پشاور میں موسلا دھار بارشیں

 

قارئیں ، ہماری کاوش پسند آئے تو اپڈیٹ رہنے کیلئے ’’ فالو ‘‘ کریں

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: