تازہ ترینخیبر پختونخوا

پشاور میں مسلم لیگ ن کا عمران خان کی نااہلی پر اظہار خوشی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور میں مسلم لیگ

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نےکہا ہےکہ آج پورا ملک عمران خان کے نااہل ہونے پر خوشی منا رہاہے۔

عمران خان کے خلاف فیصلہ آنے کے بعد ملک بھی گرے لسٹ سے باہر آگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں عمران خان کی نااہلی پر خوشی منانے کی ایک منعقدہ تقریب سےخطاب

کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کبھی نہیں سوچا کہ اس کے بیانہ سے ملک

کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

عمران خان جھوٹ بول کر پاکستانی عوام کو گمراہ کررہاہے لیکن عوام اب اس کی اصلیت جان چکی ہے۔

امیر مقام کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈ، سونامی پراجیکٹ سمیت متعدد منصوبوں میں کرپشن کرنا ان کے کارنامے ہیں۔ 

قومی تحفوں کو بازار میں فروخت کیا گیا،

انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو چور کہتا تھا مگر آج خود چور ثابت ہو گیا۔ انہوں نے

الیکشن کمیشن کے ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سب کے لیے ایک جیسا نظام 

انصاف ہونا چاہیئے۔

سب کچھ اگر پی ٹی آئی پر چھوڑ دیا جائے تو پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے۔ عمران نیازی

نااہل نہ ہوتا تو آنے والے الیکشن میں خواتین نشست کیلئے بھی امیدوار ہوتے۔ عمران خان کو صرف اقتدار چاہئیے

اور کچھ نہیں۔

عمران خان اب حکومت نہیں بلکہ جیل جائیں گے۔ منعقدہ تقریب میں عمران خان کی نااہلی پر خوشی منائی گئی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ

پشاور میں مسلم لیگ

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے