پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ اسسٹنٹ پادری قتل ، ساتھی زخمی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ

Imran Rasheed

صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ پر مقامی مارکیٹ کے قریب چلتی گاڑی پر

نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کی ہے اور گولیوں کی زد میں آکر

مسیح برادری سے تعلق رکھنے والے دو  پادری زخمی ہوئے  گئے۔

ساتھی پادری کو مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا

جن میں سے مقامی چرچ کے ایک اسسٹنٹ پادری ولیم سراج ہسپتال لے جاتے وقت

راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دوسرے پادری جو کہ معمولی زخمی تھے کو مرہم پٹی

کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہسپتال انتظامیہ کے مطابق انکی حالت اب خطرے

سے باہر ہے تاہم ولیم سراج کو مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا

دونوں پادری چرچ میں عبادت کے بعد گاڑی پر جارہے تھے

ادھر پولیس نے مقتول کی لاش اپنی تحویل میں لیکر مقدمہ درج ڈیتھ باڈی کو پوسٹ

مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا ہے بتایا جارہا ہے کہ ولیم سراج اپنے ساتھی پادری

کے ہمراہ پھندوں کے علاقے میں واقع چرچ میں عبادت کرنے کے بعد جارہے تھے کہ ان پر

پشاور کے تھانہ گلبہار کی حدود رنگ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے

لاہور پریس کلب کے باہر دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ، معروف کرائمز رپورٹر قتل

سکھ حکیم کے بعد پادری قتل ،پولیس خصوصی فورس کا قیام ۔۔۔سوالیہ نشان ؟

واضح رہے کہ پشاور میں سکھ حکیم سردار ستنام سنگھ کے قتل کے بعد یہ کسی

اقلیتی مذہبی رہنما کا دن دیہاڑے دوسرا قتل ہے ایسی صورتحال میں اقلیتی برادری کے

تحفظ کے لئے بنائی جانیوالی پولیس کی محافظ فورس کا قیام بھی سوالیہ نشان بن چکا

ہے

پادری قتل، وزیراعلیٰ کے پی نے رپورٹ طلب کرلی

دوسری جانب واقع کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمود خان نے آئی جی کے پے کے

سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور پادری کے قتل پر اظہار افسوس کیا ہے ہے دریں

اثناء انسپکٹر جنرل پولیس آف کے پی کے معظم جاہ انصاری پشاور رنگ روڈ پر جائے

وقوعہ پر پہنچ گئے موقع پر چیف کیپیٹل سٹی پولیس عباس احسن ، ایس ایس پی

انوسٹی گیشن شہزادہ کوکب فاروق اور پولیس کی بھاری نفری موجود تھی خیبرپختونخوا

پولیس کے سربراہ معظم جاہ انصاری نے پولیس افسران کو کہا کہ مزکورہ واقعے میں

ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور علاقے کی جیو فیسنگ اور دیگر ضروری

ڈیٹا اکھٹا کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

پولیس کی تفتیشی ٹیم نے اہم شواہد اکٹھے کرلئے

پولیس نے پشاور کے علاقے چمکنی ، پھندوں اور گلبہار سمیت آس پاس کے علاقوں میں

سرچ آپریشن کرنے کیساتھ ضلع کے داخلہ خارجی راستوں پر مشکوک افراد کی کڑی

نگرانی شروع کردی ہے پولیس کے شعبہ تفتیش کے مطابق کیس کی مختلف پہلوؤں

سے تفتیش جاری ہے علاؤہ ازیں جائے واردات سے اہم شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے

ہیں جبکہ جائے وقوعہ کے قریب ایک مقامی مارکیٹ میں نصب کیمروں کی فوٹیج سے

بھی مدد لی جائے گی

کامران بنگش، آئی جی کی مسیحی رہنماؤں سے ملاقات

بعد ازاں صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کامران بنگش اور آئی جی پی معظم جان

انصاری مسیحی برادری کے رہنماﺅں سے بھی ملے اور ان سے اس افسوسناک واقعے پر

افسوس کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ اس اندروہناک واقعے میں ملوث عناصر کو بہت جلد

بے نقاب کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

 

پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ ، پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ ، پشاور میں رنگ روڈ پر فائرنگ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے