پشاور میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اور پولیس آفیسر شہید
پشاور: بیورو چیف/ عمران رشید خان: پشاور میں دہشت گردوں
خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایک اور پولیس آفیسر کو شہید کردیا ہے، صوبے میں محافظوں کو نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق تفصیل
پشاور کے کوہاٹ روڈ پر بڈھ بیر کے قریب واقع چوکی جسے بعدازاں تھانے کا درجہ دیدیا گیا ہے اس طرح اب یہ تھانہ انقلاب ہے کے علاقے موسیٰ زئی میں نامعلوم امن دشمنوں نے ریپیڈ رسپانس فورس کے رینج انچارج سحر گل خان پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے انہیں شہید کردیا اور خود ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے اس سلسلے میں تھانہ انقلاب پولیس نے نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرکے انکی تلاش شروع کردی ہے
شہید انسپکٹر کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائنز میں ادا کی گئی
شہید انسپکٹر سحر گل خان کی نماز جنازہ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے کو سلامی پیش کی۔ شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
پڑھین۔ پشاور میں امن دشمنوں اور ڈی آئی خان میں اپنے ہی گنر کے فائر سے ایس ایچ او شہید
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
ضرور پڑھیں۔ زر بادشاہ کی شہادت، پولیس فورس اور ناقدین کیلئے خاموش پیغام
نوٹ: خبروں، اشتہارات اور نمائندگی حاصل کرنے کیلئے ہمارے خیبرپختونخوا کے بیورو چیف عمران رشید خان سے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں
92-314-9288665