پشاور، مقامی عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونیوالے اساتذہ کی عبوری ضمانت منظور کرلی
اہم خبر/ پشاور، مقامی عدالت نے
پشاور کی مقامی عدالت نے احتجاج کے دوران گرفتار ہونے والے اساتذہ کی عبوری ضمانت منظور کر لی ۔
عدالت نے گرفتار اساتذہ کو رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
پشاورمیں احتجاج کرنیوالے پرائمری ٹیچرز نے گرفتار اساتذہ کی عبوری ضمانت کے لئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی تھی
جس پرایڈیشنل سیشن جج آفتاب نے زیر حراست اساتذہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انکی رہائی کےاحکامات جاری کردیئے۔
تین روزقبل خیبرپختونخوا اسمبلی کےباہر مطالبات کےحق میں احتجاج کرنیوالے پرائمری اساتذہ میں سے10کو پولیس نے موقع پرگرفتار کیاتھا
پشاور پولیس نے اساتزہ کے پرامن دھرنے پر ہلہ بول دیا، ملک بھر سے شدید ردعمل/ خصوصی رپورٹ پڑھنے کیلئے فوٹو پر کلک کریں شکریہ
جبکہ ایف آئی آر میں 13 اساتذہ کو نامز د کیا تھا۔عدالت نے سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
تاہم جناح پارک میں اساتذہ نے مطالبات کے حق میں دھرنا دے دیا جو کہ تین روز سے جاری ہے
پشاور کے جناح پارک میں آل پرائمری ٹیچرز کا احتجاجی دھرنا آج چھوتھے روز میں داخل
تاہم سرکاری پرائمری سکول ٹیچرز نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاجاً پرائمری اسکولوں کو تالے لگا دیئے ،صوبے میں 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکول آج تیسرے روز بھی بند ہیں، سکولوں کی بندش سے خیبر پختونخوا میں پرائمری سکول کی سطح پر درس و تدریس کا عمل رک گیا ہے۔
پشاور کے جناح پارک میں آل پرائمری ٹیچرز کا مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی نے مظاہرین سے اظہار یک جہتی کے لئے دھرنے میں شرکت کی ۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قوم کے معماروں کے ساتھ مظاہرے میں پولیس کی جانب سے
ظلم دیکھ کر مجھے انتہائی دکھ ہوا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد درانی پشاور کے جناح پارک میں احتجاجی دھرنادینے والے پرائمری اساتذہ کےدھرنے میں شریک ہوئے ۔
واقعہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کمیٹی بنائی جائے گی، ڈپٹی اسپیکر
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں نے اساتذہ کہ ساتھ ایسا ظلم کبھی نہیں دیکھا ۔
پی ٹی آئی نے کسی بھی طبقے کو نہیں چھوڑا سب پر ظلم کیا ۔ جے آئی ٹی کمیٹی بنائینگے
اگر یہ ہمارے صوبے کی حکومت ہے تو یہ ہمارے مطالبات مان لیں گے۔
پشاور، مقامی عدالت نے
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ