تازہ ترینخیبر پختونخوا

پشاور، مرغیوں کو تنگ کرنے پر چچا نے بھیجتے کو ابدی نیند سُلا دیا

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور / آئی آر خان/ پشاور، مرغیوں کو تنگ کرنے پر

Imran Rasheed

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے مہمند آباد میں
سفاک چچا نے اپنے سگے بھیجتے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ جبکہ مردان کے تھانہ
کاٹلنگ پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے بیوی کو قتل کرنیوالے ملزم شوہر کو آلہ
قتل سمیت گرفتار کر لیا-

= پڑھیں= خیبر پختونخوا کی مزید اہم خبریں

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ مہمند آباد کے رہائشی محسن ولد خیال نے گھر
میں مرغیاں پال رکھی تھیں، تاہم اسے بات پر غصہ تھا کہ اس کا بھتیجا جس کا نام مدثر
ہے اس کی مرغیوں کو تنگ کرتا ہے جس کی بناء پر ملزم نے طیش میں آ کر اپنے کمسن
بھتیجے کو ماں کی گود میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر
اس کی ماں بھی شدید زخمی ہوگئی، جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا-

سفاک چچا ارتکاب جرم کے بعد فرار

سفاک ملزم محسن واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ
درج کر کے تفتیش شروع کر دی، تاہم آخری اطلاعات تک ملزم کی گرفتاری عمل میں
نہیں لائی جا سکی تھی۔

مردان میں شوہر کے ہاتھوں دلبدی کی بناء پر اہلیہ قتل

مردان کے تھانہ کاٹلنگ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی کو قتل
کرنے والے ملزم شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔ گرفتارملزم نے گزشتہ روز اپنی
بیوی مسماة (ن) دختر محمد ابراھیم ساکن کالوشاہ پر سابقہ دلبدی کی بناء پرفائرنگ
کر کے قتل کیا تھا۔ تھانہ کاٹلنگ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کر کے ایس ایچ او آصف خان ہمراہ ٹیم نے کامیاب کارروائی کی اور ملزم سراج ولد
شاہ رسول سکنہ لختی کلے کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتارکرکے پابند سلاسل کر دیا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پشاور، مرغیوں کو تنگ کرنے پر ، پشاور، مرغیوں کو تنگ کرنے پر

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے