پشاور، شیعہ رہنماؤں کا لواحقین شہداء اور زخمیوں کیلئے بڑا مطالبہ

پشاور بیورو چیف پشاور، شیعہ رہنماؤں کا

شہداء کو 50.50 لاکھ اور زخمیوں کو 20.20 لاکھ روپے امدادی پیکج دینے کا مطالبہ

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف واحدی مجلس وحدت المسلمین

کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی مدرسہ عارف الحسینی کے سر پرست

علامہ سید جمیل حسن شیرازی اور دیگر علماء نے سانحہ کوچہ رسالدار مسجد کے شہداء کے

لواحقین کو 50 ،50 لاکھ اور زخمیوں کو 20٫20 لاکھ روپے امدای پیکج دینے کا مطالبہ کرتے

ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے بچوں اور معذور ہونے والے زخمیوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں.

پڑھیں۔ پشاور دہماکے کی اعلیٰ سطحی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، پریس کانفرنس

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ عارف الحسینی میں شہداء کی یاد میں منعقدہ مجلس ترحیم

کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

پڑھیں۔ پشاور، کوچہ رسالدار دہماکہ. شہادتوں کی تعداد سرکاری اعدادوشمار سے زیادہ ہے. شیعہ علماء

انہوں نے کہا کہ جامع شہید عارف الحسینی میں آج ہونے والا تعزیتی ریفرنس در حقیقت اتحاد

بین المسلمین کا مظھر ہے جو کہ ملک دشمنوں اور اسلام دشمنوں کی شکست کے واضح اعلان

کے مترادف ہے ، 

یاد رہے گذشتہ جمعے کو نماز جمعہ کے وقت اندرون شہر کوچہ رسالدار میں واقع جامع

مسجد میں سفاک دہشتگردوں نے فائرنگ اور خود کش حملہ کیا جس سے 70 سے زائد 

نمازی شہید اور دو سو سے زائد شدید زخمی ہو گئے تھے ، جن میں سے کئی ایک کی 

حالت اب بھی نازک ہے۔ 

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پشاور، شیعہ رہنماؤں کا , پشاور، شیعہ رہنماؤں کا

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: