پشاور سے نو منتخب یوتھ کونسلر بنے عوامی نمائندوں کیلئے مثال

(پشاور: آئی آر خان ) پشاور سے نو منتخب یوتھ کونسلر

Imran Rasheed

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور اندرون شہر کی یونین کونسل 15 سے

پاکستان پیپلز پارٹی نو منتخب کونسلر نوجوان وقار شہزاد اعوان دیگر عوامی نمائندوں کیلئے ایک مثال بن کر سامنے آ گئے-

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این سی 34 وارڈ کریم پورہ محلہ ملاں مجید کے رہائشی

فریق بخش ولد فضل رحمان عرف مانا اور ریاض ولد فضل الرحمان جبکہ دوسرے فریق ملک شہریار ولد ملک

توفیق عرف شانی اور ملک آفاق ولد ملک توفیق کے مابین غلط فہمی کی بنا تنازع کھڑا ہو گیا-

 

= پڑھیں = ہفتہ باچا خان کی تقریبات کا آغاز ، افتتاح ایمل ولی خان نے کیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب یوتھ کونسلر وقار شہزاد کو جب اس تنازع کا علم ہوا

تو وہ ذاتی طور پر معاملے کو مزید بگڑنے بچانے کیلئے متحرک ہو گئے، فریقین میں راضی نامہ کیلئے کوششیں

شروع کر دیں- نو منتخب کونسلر کی کوششیں رنگ لے آئیں، انہوں نے فریقین میں غلط فہمی کی بنا پر رنجش کا

باعث بننے والا معاملہ حل کرتے ہوئے، فریقین کو آپس میں بغل گیر کرا دیا اور اس طرح باہمی رنجش ختم کر دی-

جس پر اہل علاقہ نے انتہائی مسرت کا اظہار کیا اور نومنتخب کونسلر وقار شہزاد کو سراہتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-

=-= عوام کو بلدیاتی نظام کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے، وقار شہزاد =-=

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے نو منتخب یوتھ کونسلر وقار شہزاد نے جے ٹی این نیوز اردو (جتن نیوز) سے بات چیت کرتے ہوئے کہا بلدیاتی نظام کا ثمر عوام کو ملنے لگا ہے۔

پشاور اور دیگر علاقوں میں چھوٹے تنازعات کو نومنتخب بلدیاتی نمائندے ذاتی کوششوں سے حل کر کے انہیں بڑا مسئلہ بننے سے بچایا جا سکتا ہے-

یوتھ کونسلر وقار شہزاد نے مزید کہا کہ لڑائی جھگڑوں کے خاتمے میں بلدیاتی نمائندے اپنا کردار ادا کر کے علاقے کو امن و آشتی کا گہوارہ بنا سکتے ہیں-

جرگہ سسٹم کےذریعے ان تنازعات کو حل کر کے پولیس اور عدالتوں پر بھی بوجھ کم کیا جا سکتا ہے-

علاقہ میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر سے بہتر بنائی جا سکتی ہے- وقار شہزاد نے اپنی یونین کونسل کو تمام پہلوؤں سے ماڈل بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا-

 

وقار شہزاد حلقے کے نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں بھی پیش پیش

وقار شہزاد اس سے قبل بھی حلقے کے نوجوانوں کے مسائل کے حوالے سے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں-

– جن کے حل کیلئے پی پی کی ایم پی اے نگہت اورکزئی کو مسائل سے آگاہ کیا،

علاؤہ ازیں وہ معاشرے کے نوجوانوں کو نشے کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں-

=-= حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ریکارڈ ووٹوں سے منتخب ہوئے =-=

خیبر پختونخوا میں ہونیوالے حالیہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پاکستان پیپلز

پارٹی کے ٹکٹ پر وقار شہزاد نے نوجوانوں کی نشت پر الیکشن لڑا، اور 3 پولنگ سٹیشنز سے ریکارڈ 646

ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افئیر خیبرپختونخوا کی کرسمس تقریب، کیک بھی کاٹا

پشاور سے نو منتخب یوتھ کونسلر ، پشاور سے نو منتخب یوتھ کونسلر ، پشاور سے نو منتخب یوتھ کونسلر

۔۔۔ نوٹ ۔۔۔ قارئین ہماری کاوش پسند آئے تو ’’ فالو ‘‘ کریں ، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں ، شکریہ ، جتن انتظامیہ

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: