پشاور زون کے انٹر کالجز سپورٹس گیمز کے انعقاد کا فیصلہ کرلیا گیا
سپورٹس نیوز/ پشاور زون کے انٹر کالجز سپورٹس
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبے بھر کی طرح پشاور زون کے بھی گرلز انٹر کالجز سپورٹس مقابلے منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا یے۔
اس حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں مختلف خواتین کالجوں کی پرنسپلز اور سپورٹس لیکچررز نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر 13 گیمز منعقد کرنیکا فیصلہ
گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین میں منعقدہ اجلاس میں فرنٹیئر کالج کی پرنسپل سمیت ڈائریکٹر سپورٹس گل صنوبر اخلاص
صدف شیر، گرلزکالج نحقی کی سعدیہ، گرلز باچا خان کالج کی نوشین گل، سٹی کالج کی نجمہ ناز قاضی سمیت
پشاور زون کے کالجوں کی اساتذہ شریک ہوئیں
ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد حسین کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں 13 گیمز منعقد کرنیکا فیصلہ کرلیا گیا
اور گیمز کے انعقاد کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی۔ گیمز میں کرکٹ ،ہاکی، فٹ بال، بیڈمنٹن، والی بال، ٹیبل ٹینس، نیٹ بال، باسکٹ بال، تھرو بال، چک بال،اتھلیٹکس اور ہینڈ بال کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔
خبروں، بیانات اشتہارات یا اپنی تحریر شائع کرانے کیلئے ہمارے بیورو چیف خیبرپختونخوا سے رابطہ کریں وٹس ایپ بٹن موجود ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
پشاور زون کے انٹر کالجز سپورٹس