اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

لاہور (جے ٹی این پی کے) پشاور زلمی ایونٹ سے باہر

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے 170 رنز کا ہدف تین گیندیں قبل پانچ وکٹوں کے نقصان پورا کر لیا۔

ہدف کے تعاقب میں اوپنر ایلکس ہیلز نے 62 رنز کی اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔

اس دوران انہوں نے ول جیکس اور شاداب خان کے ہمراہ بالترتیب 34 اور 43 رنز کی شراکت قائم کی۔

ول جیکس 11 اور شاداب خان 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ایلکس ہیلز 62 رنز بنا کر
آوٹ ہوئے۔

آصف علی بھی 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

ایسے میں فہیم اشرف نے اعظم خان کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 41 رنز کی شراکت قائم کی۔

یونائیٹڈ کو جیت کے لیے آخری 6 گیندوں پر 10 رنز درکار تھے۔

تاہم ہاؤل نے میچ کے آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر اعظم خان کو ایل بی ڈبلیو
آؤٹ کرکےمیچ کو دلچسپ بنادیا۔

یہ بھی پڑھیں : دفاعی چیمپئن ملتان پی ایس ایل 7 کے فائنل میں، لاہورکو 28 رنز سے شکست

وہ 22 گیندوں پر 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

نئے آنے والے بیٹر لیام ڈاسن نے اگلی دو گیندوں پر ایک چھکا اورایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔

فہیم اشرف 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 19 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

سلمان ارشاد نےعمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 31 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔

خالد عثمان اور بینی ہاؤل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پشاور زلمی نے اوپنر کامران اکمل اور تجربہ کار بیٹر شعیب ملک کی نصف

سنچریوں کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

دونوں کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کے لیے 40 رنز کی شراکت قائم کی۔

کامران اکمل 39 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی بدولت 55 رنز کی اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے تیسرے نمایاں بیٹر حسین طلعت رہے۔ انہوں نے 15 گیندوں پر پانچ چوکے لگا کر 28 رنز بنائے۔

حسن علی نے 30 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
فہیم اشرف اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی ایونٹ سے باہر

 

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: