پشاور زلمی اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا بڑا اعلان
مانیٹرنگ رپورٹ/ آئی آر خان :پشاور زلمی اور قومی
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبر ون فرنچائز پشاور زلمی نے ایک اور اعزاز حاصل کرنے سمیت بیرون ملک ٹرائلز کا اعلان کرنیوالی پی ایس ایل کی پہلی فرنچائز بن گئی۔
برطانیہ میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کرکٹ ٹرائلز کا 28 جون سے آغاز
پشاور زلمی برطانیہ اور یورپ کے مختلف ممالک میں موجود پاکستانی کرکٹرز کےلئے ٹرائلز کا انعقاد کرےگی۔اس ضمن میں پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پشاور زلمی پاکستان کے بعد بیرون ملک بھی چھپے ٹیلنٹ کو تلاش کرے گی برطانیہ اور یورپ میں مقیم پاکستانیوں اور کرکٹرز کے پاس صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے ۔
اوور سیز ٹیم امسال ”کون بنے گا کے پی کا چیمپین“ ایونٹ میں شریک ہوگی
لیجنڈ انضمام الحق، ہاشم آملہ، جیمز فوسٹر، محمد اکرم اور وہاب ریاض بیرون ملک پشاور زلمی ٹرائلز کاحصہ ہونگے۔
پشاورزلمی کےاوورسیز کرکٹ ٹرائلز کا پہلا مرحلہ اٹھائیس جون سے بائیس جولائی تک برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقد ہوگا۔ ل
ندن، برمنگھم، لیسٹر، گلاسگو اور دیگر شہروں میں ٹرائلز کا انعقاد کیا جائیگا،اوورسیز ٹرائلز کے بعد بننے والی
پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال ”کون بنے گا کے پی کا چیمپین“ ایونٹ میں شریک ہوگی۔
دنیا کے پچیس ممالک میں پشاور زلمی کے گلوبل کلبز رجسٹر اور گلوبل زلمی کا حصہ ہیں،
ان کلبز میں بیرون ملک پاکستانی اور کرکٹرز ان ایکشن ہوتے ہیں۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں، مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ جتن نیوز اردو انتظامیہ
آپ بھی بنیں ہماری میڈیا ٹیم کا "حصہ” رابطہ کریں ھمارے بیورو چیف کے پی کے عمران رشید خان کیساتھ وٹس ایپ نمبر923149288665+
پشاور زلمی اور قومی