کوچہ رسالدار پشاور دھماکے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، شعیہ علماء
پشاور بیورو چیف کوچہ رسالدار پشاور دھماکے
شہید عارف الحسینی مدرسہ پشاور میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیعہ
رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مسجد کوچہ رسالدار کی اعلی
سطحی جوڈیشل انکوائری کر کے جلد از جلد زمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ سانحے کے
پس پردہ مقاصد اور اس کے بینفیشئرز سامنے لائے جائیں، عوام کو تحفظ فراہم کرنا
ریاست کی زمہ داری ہے، اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ریاست اپنی آئینی
زمہ داری پوری کرے. ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے تیار ہیں۔
پڑھیں۔ کوچہ رسالدار دھماکہ. شہادتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ
اس طرح کے مزید ممکنہ دہشت گردی کے واقعات کو روکنے کے لیے حکومت اور ادارے
ٹھوس اور موثر اقدامات بھی اُٹھائیں۔ پریس کانفرنس سے مشترکہ خطاب میں شیعہ
علماء کرام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس عظیم سانحے نے اپنے پیچھے بہت سارے انمٹ
نقوش چھوڑے ہیں جو کبھی بھی بھلائے نہیں جا سکتے ، دہشت گردی کے خلاف جنگ
میں ہم اپنے سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی قربانیوں کو قدر کی
نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
= یہ بھی پڑھیں = پشاور، شیعہ رہنماؤں کا لواحقین شہداء اور زخمیوں کیلئے بڑا مطالبہ
یاد رہے گذشتہ جمعے کو نماز جمعہ کے وقت اندرون شہر کوچہ رسالدار میں واقع جامع
مسجد میں سفاک دہشتگردوں نے فائرنگ اور خود کش حملہ کیا جس سے 70 سے زائد
نمازی شہید اور دو سو سے زائد شدید زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے کئی ایک کی
حالت اب بھی نازک ہے۔ جس کی وجہ سے شہادتوں میں اضافے کا بھی خدشہ برقرار
ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
کوچہ رسالدار پشاور دھماکے