پشاور مسجد کے خودکش حملہ آوروں کی شناخت کر لی، گرفتاری جلد، شیخ رشید
پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک رپورٹ ) پشاور مسجد کے خودکش حملہ آوروں
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ٹویٹر پیغام جاری کیا،
جس میں انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ پشاور شہر کے
علاقے کوچہ رسالدار میں اہل تشیع کی مسجد میں نماز جمعہ
کی نماز کے دوران دھماکہ میں ملوث تینوں افراد کی شناخت
کرلی جاچکی ہے انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں یہ بھی کہا
پھولوں کا شہر پھر لہو لہو، شیعہ جامع مسجد پر خودکش حملے میں 55 نمازی شہید
خیبرپختونخوا کی پولیس اور تحقیقاتی و تفتیشی اداروں نے
زبردست کام کیا ہے وہ دہشت گردوں کی تہہ تک پہنچ چکے
ہیں اور ایک یا دو دن تک اصل دہشت گرد قانون کی گرفت میں
ہو ں گے۔
پشاور دھماکا: مزید 5 زخمی دم توڑ گئے، شہداء کی تعداد 62 ہوگئی
واضح رہے گزشتہ جمعے کے روز مسجد میں ہونیوالے دھماکے
کے دوران 57 افراد شہید ہوئے تھے تاہم بعدازاں مزید 6 افراد دم
توڑ گئے جس کے باعث سانحہ کوچہ رسالدار مسجد کے شہداء
کی تعداد 63 ہو گئی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال
پشاور میں زیرِ علاج مزید 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی
ہے، ادھر واقعے کے بعد پشاور میں غم کے بادل چھائے ہوئے ہیں
اور فضا سوگوار ہے۔
پشاورمسجد کے خودکش حملہ آوروں ، پشاورمسجد کے خودکش حملہ آوروں