پشاورمیں بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی ویگنیں، بسیں اسکریپ کرنے کا فیصلہ
پشاور: رپورٹ آئی آر خان: پشاورمیں بی آر ٹی روٹ
پشاور میں ٹریفک کے اژدھام کو کنٹرول کرنے کیلئے کمشنر پشاور ڈویژن
ریاض خان محسود کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانس
پشاور کی جانب سے کمشنر پشاور ڈویژن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ
اب تک بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی 409 بسوں کوتحویل میں لیکر اسکریپ
کیا جا چکا ہے جبکہ ان بسوں کے مالکان کو معاوضہ بھی ادا کر دیا گیا ہے،
چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اس وقت 264 بسیں اور ویگنیں بی آر ٹی روٹ
پر چل رہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی روڈ اور جی ٹی روڈ پر شدید
ٹریفک کے مسائل کا سامنا ہے، کمشنر پشاور نے تمام محکموں بشمول ضلعی
انتظامیہ کی ہفتہ وار چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے یکم اپریل تک بی آر ٹی روٹ
پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لینے مالکان کو جلد معاوضہ ادا
کرنے اور تحویل میں لی گئی بسوں اور ویگنوں کو فوری اسکریپ کرنے کے
لئے ہنگامی اقدامات کے احکامات جاری کیے۔
5 متعلقہ محکموں کے حکام اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر
کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پشاور میں ٹریفک اژدھام کو کنٹرول
کرنے کے لئے بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے
کے لئے ٹرانس پشاور، ضلع انتظامیہ، پی ڈی اے، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک
پولیس کو ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیدی- بی آر ٹی روٹ پر چلنے والی باقی ماندہ
264 بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لیکر سکریپ کرنے کیلئے ٹرانس پشاور،
ضلعی انتظامیہ، پی ڈی اے، محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹریفک پولیس کی ہفتہ وار
چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں بسیں اور ویگنوں کو تحویل میں لینے اور مالکان کو
جلد معاوضہ ادا اور اسکریپ کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا فیصلہ کیا گیا-
ون ونڈو آپریشن کیلئے پانچوں محکموں کا مشترکہ دفتر بھی قائم
ون ونڈو آپریشن کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کے دفتر میں 5 محکموں کے
اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ دفتر قائم کر دیا گیا، یکم اپریل کو بی آر ٹی روٹ
پر کوئی بس یا ویگن نظر نہ آئے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی
زیرصدارت اہم اجلاس میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان، سیکرٹری آر ٹی
اے طارق حسن، ڈائریکٹر پی ڈی اے عبدالغفور، ٹریفک پولیس اور ٹرانس پشاور
کے حکام نے شرکت کی-
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پشاورمیں بی آر ٹی روٹ ، پشاورمیں بی آر ٹی روٹ ، پشاورمیں بی آر ٹی روٹ