پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

وزیر اعظم اور سیاسی رہنماوں کی جانب سے پشاوردھماکے کی شدید مذمت

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پشاوردھماکے کی شدید مذمت

وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیخ رشید کی پشاور واقعہ کی مذمت ، رپورٹ طلب کرلی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور میں دہشتگردی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور کی شیعہ جامع مسجد پر خود کش دھماکہ، 40 نمازی شہید

اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بم دھماکے سے جانوں کے ضیاع پر دکھ کا ظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔

پشاور دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ

دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے ،

اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے

انشاء اللہ پاکستان کے دشمن ناکام ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات کے بعد عوام کے واقعہ کے بارے میں آگاہ

کیا جائیگا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے واقعہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت

یابی کی دعا کی ۔

شہباز شریف کی کوچہ رسالدار، پشاور میں مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کوچہ رسالدار، پشاور میں

مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و امان کی سنگین

ہوتی صورتحال لمحہ فکریہ ہے،

سر اٹھاتی دہشت گردی پر سنجیدگی سے غور کی ضرورت ہے، دہشت گردی کی واپسی ملک و قوم

کے لیے نیک فال نہیں۔

اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ متاثرہ

خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود نمازیوں پر یہ اندوہناک حملہ کرنے والے نہ مسلمان

ہو سکتے ہیں نہ ہی انسان۔

بلاول بھٹو زرداری کی پشاور میں دہشتگردی کی مذمت

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو فوری گرفتار کرے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں نے معصوم نمازیوں کو نشانہ بنا کر انسانیت پر حملہ کیا،

حکومت دہشتگردی میں ملوث عناصر اور ان کے سہولتکاروں کو فوری گرفتار کرے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دھماکہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا

انہوں نے کہاکہ زخمیوں کو علاج و معالجے کی بہتر سہولیات مہیا کی جائیں،نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی عملدرآمد نہ ہونا افسوسناک ہے۔

پشاوردھماکے کی شدید مذمت

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے