تازہ ترینتعلیمخیبر پختونخوا

پشاور کی صحافی برادری کے بچوں کی تعلیم کیلئے پریس کلب ایجوکیشن کمیٹی اور ہوپ میں معاہدہ

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور:بیورو چیف/ عمران رشید خان پشاور کی صحافی برادری
Imran Rasheed
پشاور پریس کلب ایجوکیشن کمیٹی اور ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن (ہوپ) کے درمیان صحافیوں

کے بچوں کو پرائیویٹ سکولوں میں داخلہ فری اور ماہانہ فیس میں پچاس فیصد رعایت دینے سے متعلق
ایم او یو سائن کرنے کی تقریب گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے زبیر میر ہال میں منعقد ہوئی جس میں
ہوپ کے صوبائی صدر عقیل رزاق،ریجنل صدر محمد ارشاد خان، ریجنل جنرل سیکرٹری محمد یوسف سمیت
چاروں ٹاؤنز کے صدور،جنرل سیکرٹری پشاور پریس کلب شہزادہ فہد،چیئرمین ایجوکیشن کمیٹی طیب عثمان
اعوان سمیت ہوپ کے تنظیمی عہدیداروں اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

کورونا وباء نے نجی سکولوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا، صوبائی صدر ہوپ عقیل زراق

اس موقع پر صوبائی صدر ہوپ عقیل زراق نے کہا کہ اس وقت 24 لاکھ سے زائد بچے سکولوں سے باہر
ہیں اور سرکاری سکولوں کیساتھ پرائیویٹ سیکٹر معیاری تعلیم دینے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے، انکا کہنا تھا

کورونا وباء نے نجی سکولوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا، 630 سکول اخراجات نہ برداشت کرنے کے باعث
بند ہوگئے، صدر ہوپ خیبرپختونخوا عقیل زراق نے کہا صحافی برادری معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی

ترجمان ہے، نامساعد حالات میں پیشہ ورانہ امور سرانجام دینے والے صحافیوں کے بچوں کے بہتر مستقبل
کے معاہدے کے تحت ہوپ کے زیر انتظام سکولوں میں داخلہ فری اور ماہانہ نصف فیس ادائیگی کی جائیگی ۔

صحافی برادری نجی سیکٹر کو درپیش مسائل کو اجاگر کرتی رہے گی ،شہزادہ فہد

پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شہزادہ فہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا صحافی برادری نجی سیکٹر کو درپیش مسائل
کو اجاگر کرنے میں بھرپور تعاون کرے گی اور اس معاہدے کے تسلسل کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

معاہدے کا دائرہ کار دیگر اضلاع تک پھیلائیں گے،جنرل سیکرٹری ہوپ ایم یوسف

اس موقع پر ریجنل جنرل سیکرٹری ہوپ محمد یوسف کا کہنا تھا پشاور پریس کلب کیساتھ اس تاریخی معاہدے کو دیگر
اضلاع تک پھیلائیں گے تاکہ نجی سکولوں کے مسائل بروقت صوبائی حکومت تک پہنچائے جاسکیں۔

صحافیوں کے دیرینہ مطالبے پر عمل درآمد کرنے پر ہوپ کے مشکور ہیں ،طبیب عثمان

ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین طبیب عثمان نے صوبائی صدر ہوپ عقیل زراق اور انکی کابینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا
کہ ہوپ نے صحافیوں کے دیرینہ مطالبہ پر عمل درآمد کرکے انکے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنایا۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ

جتن نیوز اردو انتظامیہ

پریس کلب ایجوکیشن کمیٹی اور ہوپ

یہ بھی پڑھیں۔ ہوپ تنظیم خیبر پختونخوا نے پی ایس آر اے کے فیصلوں کو غیر قانونی قرار دیدیا

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے