پرویز مشرف میرے لیے تحریک، شعیب ملک، ارض پاک کے بہادر سپاہی، وقار یونس

اسلام آباد،لاہور(جے ٹی این پی کے نیوز) پرویز مشرف میرے لیے تحریک

قومی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی شعیب ملک نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی صحتیابی

کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف میرے لیے ایک تحریک ہیں۔ جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے

سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس کہا ہے پرویز مشرف ہماری خوبصورت سر زمین پاکستان کے سچے

سپاہی ہیں، دعا کرتے ہیں اللّہ پاک انہیں مکمل صحتیابی عطا فرمائے، آمین

آپ ارض پاک کے بہادر سپوت اور سپاہی ہیں، شعیب ملک

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت سے متعلق کچھ خبریں

سامنے آئیں جن میں کہا گیا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں تاہم ان کے اہلخانہ نے سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان

جاری کیا کہ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں لیکن مشکل ترین مرحلے سے گذر رہے ہیں، تمام پاکستانیوں سے دعا

کی اپیل ہے۔ جس پر قومی کرکٹر شعیب ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام

میں پرویز مشرف سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا میرے دل میں آپ کیلئے بے پناہ عزت ہے، آپ ایک حقیقی

رہنما اور مجھ سمیت بہت سے لوگوں کیلئے ایک تحریک ہیں۔ آپ ایک بہادر سپاہی اور سر زمین پاک کی

مٹی کے بہادر سپوت ہیں، ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کو جلد صحتیاب کرے اور آپ کے اہل خانہ کے

دکھوں میں آسانی فرمائے۔

پرویز مشرف سر زمین پاکستان کے سچے سپاہی ہیں، وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی

صحتیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاونٹ پر پرویز مشرف کی تصویر شیئر

کرتے ہوئے دعائیہ پیغام بھی لکھا کہ پرویز مشرف ہماری خوبصورت سر زمین پاکستان کے سچے

سپاہی ہیں، اللہ پاک آپ کو مکمل صحتیابی عطا فرمائے، آمین۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پرویز مشرف میرے لیے تحریک ، پرویز مشرف میرے لیے تحریک

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

%d bloggers like this: