پاکستانپنجابتازہ ترین

پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی، مونس الٰہی

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب آفر قبول

وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہیکہ وزیراعظم عمران خان سے پرویز الٰہی کی ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔

مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ حکومت نے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا ہے

اور پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی وزیراعظم کی آفر قبول کرلی ہے۔

خیال رہے کچھ دیر قبل ہی پرویز الٰہی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

بعد ازاں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ

پاکستان تحریک انصاف چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ کے امیدوار کے طور پر سپورٹ کرے گی۔

شجاعت کا پرویزالٰہی کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع ق لیگ کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کے گھر پر چوہدری فیملی کا اہم بند کمرہ اجلاس جاری ہے۔

ذرائع ق لیگ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری

سالک حسین، مونس الٰہی شامل ہیں۔

ذرائع ق لیگ بتاتے ہیں کہ شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الٰہی کے حکومتی پیشکش قبول کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد چوہدری برادران کا فیصلہ کیا ہو گا، کچھ دیر میں سب سامنے آ جائے گا۔

 

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے