پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں 31دسمبر تک توسیع

کراچی(جے ٹی این پی کے) پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کروانے
سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 تک بڑھا دی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیے کہا ہے کہ عوام الناس
خصوصی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے 10, 50, 100 اور 1000 روپے مالیت کے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرواسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بذریعہ صدارتی آرڈیننس منی بجٹ نافذ ، 70 ارب سے زائد نئے ٹیکس عائد

قبل ازیں پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2021 تھی،
وفاقی حکومت کے 23 دسمبر 2021 کے گزٹ اعلامیے کے مطابق مقررہ

تاریخ گزرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ منسوخ تصور ہوں گے

اور انہیں تبدیل کرایا نہیں جا سکے گا۔
اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اِن نوٹوں کو تبدیل کرنے کی تاریخ میں وفاقی

حکومت کی طرف سے یہ توسیع آخری بار کی گئی ہے۔
عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا کر 31 دسمبر

2022 تک ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر سے اپنے پرانے ڈیزائن کے

نوٹوں کو تبدیل کرا لیں۔

پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کروانے

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: