پب جی گیم پرپابندی کیلئے لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر
لاہور (جے ٹی این پی کے) پب جی گیم پرپابندی درخواست دائر
لاہورہائی کورٹ میں آن لائن گیم پب جی پرپابندی عائد کرنے کیلئے درخواست دائرکردی گئی ہے ،
درخواست میں وفاقی حکومت ، پی ٹی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ،
درخواست گزار تنویر احمد کے وکیل ندیم سرور نے موقف اختیارکیاہے کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی
اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں،
لاہور میں پب جی کے استعمال سے 14 سالہ لڑکے نے اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا، پب جی کے
استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں،
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور گھر اجاڑ دیا
پاکستان میں آن لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے،انڈیا میں آن لائن گیمز کو
ریگولیٹ کرنے کے لیے باقاعدہ قوانین وضع کئے گئے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ آن لائن گیم پب
جی پر فوری پابندی عائد کرنے کا حکم دیاجائے۔
وکیل نے مزید کہا کہ پاکستان میں پب جی گیم کے منفی اثرات سے کئی ہلاکتیں ہو چکی ہیں، پب جی کے
استعمال سے نواجوان نسل کی ذہنی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہورہے ہیں، پاکستان میں آن
لائن کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے،،عدالت سے استدعاہے کہ آن لائن گیم پب
جی پر فوری پابندی عائد کرنے کی جائے.
پب جی گیم پرپابندی درخواست دائر
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں