پبلک میں ڈرلگتا ہے ، زندگی میں کبھی فلرٹ نہیں کیا،ماہرہ خان
کراچی: جے ٹی این پی کے نیوز: پبلک میں ڈرلگتا ہے
پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ وہ اب بھی رابطے میں ہیں،
اکثر ان کے کام کی تعریف بھی کرتی ہیں لیکن پبلک میں انہیں بھارتی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔
ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ بالی ووڈ کے بہت سے دوستوں کے ساتھ وہ اب بھی رابطے میں ہیں
اور اکثر ان کے کام کی تعریف بھی کرتی ہیں۔
پڑھیں : خوبرو اداکارہ عائزہ اعوان پاکستان کی کترینا کیف قرار
ماہرہ نے کہا کہ انہیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ کسی کی تعریف کرنے پر وہ خبروں میں آ جائیں
یا سوشل میڈیا پر ان کے متعلق باتیں کی جائیں اس لیے وہ محتاط رہتی ہیں۔
ایک سوال پر ماہرہ نے کہا کہ شاہ رخ خان سے عاطف اسلم، ہمایوں سعید اور
فواد خان تک سب ہیروز کے ساتھ فلموں میں بطور ہیروئن کام کیا،
ان سب میں کوئی نہ کوئی خاص بات تھی، کسی کا اسٹائل اور کسی کی اداکاری نے متاثر کیا۔
ایک سوال پر ماہرہ نے کہا کہ کالج میں بھی کبھی کسی لڑکے کے ساتھ محبت کا دکھاوا نہیں کیا
اور نہ ہی کبھی انہوں نے زندگی میں کسی کے ساتھ فلرٹ کیا ہے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پبلک میں ڈرلگتا ہے ، پبلک میں ڈرلگتا ہے ،