شمالی وزیرستان ،دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ، پاک فوج کے 4جوان شہید
راولپنڈی (جے ٹی این پی کے) پاک فوج کے 4جوان شہید
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے پاکستان کی
حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنیوالے دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں چارجوان شہید ہوگئے۔
جمعرات کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان میں کہا گیا 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کے ایک گروپ نے افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی.
لیکن پاک فوج کے جوانوں نے موقع پر بروقت جواب دیتے ہوئے کوشش ناکام بنائی۔
آئی ایس پی آر نے کہا دہشت گردوں نے جوابی فائرنگ کی لیکن جوانوں نے بھرپو جواب دیا،
دہشت گرد فرار ہونے میں ناکام ہوئے اور خفیہ اطلاع کے مطابق ان کا بھاری نقصان ہوا.
تاہم جھڑپ کے دوران جواں مردی سے لڑتے ہوئے 4جوانوں نے جام شہادت نوش کیا،
شہید اہلکاروں کی شناخت گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے تعلق رکھنے والے 34سالہ لانس حوالدار وجاہت اسلم، شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے 25سالہ سپاہی سجاد عنایت، غذر سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ مقبول حیات اور گلگت بلتستان کے ضلع سکردو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ سپاہی سجاد علی کے نام سے ہوئی۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پُرعزم ہے.
اور ہمارے بہاد ر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
پاک فوج کے 4جوان شہید