پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق
کابل (جے ٹی این پی کے) پاک افغان سرحد برفانی تودہ گرنے
افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے والے 20 افراد برفانی تودے گرنے کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے.
خیال رہے کہ افغانستان سے بڑی تعداد میں شہری روزگار اور اشیائے ضروریہ کی تجارت کےلئے روزانہ کی بنیاد پر غیرقانونی طور پر سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں.
طالبان حکام کا کہنا تھا کہ برفانی تودے کا حادثہ طویل پہاڑی علاقے کی
گزرگاہ میں پیش آیا.
دوسری طرف افغان صوبے کنڑ کے انفارمیشن کے سربراہ کے نجیب اللہ حسن ابدال
کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ریسکیو کے عملے نے جائے
وقوع پر تلاش کا کام جاری رکھا ہوا ہے.
ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
تاحال 19 لاشیں نکال لی گئی ہیں خیال رہے کہ پاک افغان سرحد سے غیرقانونی آمد و رفت میں گزشتہ برس اگست میں افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد اضافہ ہوگیا.
دوسری جانب پاکستان 2 ہزار 670 کلومیٹر طویل سرحد باڑ لگا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدیوں سے تاجر اور اسمگلرز ٹیکسوں کی ادائیگی سے بچنے کے لیے دور دراز اور پر خطر پہاڑی گزرگاہ کا استعمال کر رہے ہیں۔
پاک افغان سرحد برفانی تودہ گرنے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں