پاکستانتازہ ترینخیبر پختونخوا

پاک افغان حکام میٹنگ ختم، طورخم بارڈر گیٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق سے مشروط

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

پشاور: پاک افغان حکام میٹنگ ختم، طورخم بارڈر گیٹ کھولنے کا فیصلہ وفاق سے مشروط

پاک افغان طورخم سرحدی گزرگاہ آج چھٹے روز بھی ہر قسم آمدورفت کیلئے بند ہے، اس ضمن میں پاک افغان بارڈر طورخم زیرو پوائنٹ پر پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے، تاہم کوئی فیصلہ نہ ہو پایا جس پر پاکستانی بارڈر حکام نے بارڈر کھولنے کا فیصلہ وفاق کی اجازت سے مشروط کر دیا، میٹنگ میں دونوں ممالک نے امن کی فضا قائم کرنے پر زور دیا، دونوں ممالک کے وفود نے اپنے اپنے تحفظات و مطالبات ایک دوسرے کے سامنے رکھے۔

تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈر پر پاک افغان حکام کے درمیان طورخم بارڈر کے

کھولنے اور افغان سائڈ چیک پوسٹ کے تعمیر سے پیش آنیوالے واقعہ و دیگر امور پر

بات چیت ہوئی۔ افغان حکام نے طورخم بارڈر پیدل آمدورفت اور تجارتی سرگرمیوں کے

لئے کھولنے کی استدعا کی جس پر پاکستان حکام نے یہ فیصلہ وفاق سے مشروط بتایا اور

کہا کہ ہم آپ کے اس مسئلے پر وفاق سے بات چیت کر کے ان کے فیصلے کی رو سے

گیٹ کھول دیں گے۔ انہوں نے طورخم سرحدی ایریا میں چیک پوسٹ تعمیر کرنے بارے

موقف اپنایا کہ یہ پوسٹ پاکستان کے مفاد میں بنا رہے ہیں جس پر پاکستان حکام نے

موقف اختیار کیا کہ مہمند میں پاک افغان سرحدی حدود سے متعلق جو معاہدہ طے ہوا ہے

اس کی روشنی میں پوسٹ تعمیر کرنے سے قبل ہمیں آگاہ کرنا لازمی ہے تاکہ اس طرح

حالات گھمبیر نہ ہوں۔

طورخم بارڈر زیرو پوائنٹ پر بارڈر کی بندش و کشیدگی پر بات چیت میں چترال میں

افغانستان کے حدود سے تحریک طالبان پاکستان کی مسلسل حملوں کی روک تھام سے

متعلق بھی بات کئی گئی جس پر افغان حکام نے موقف اپنایا کہ ہمارے پاس اتنے وسائل

نہیں کہ ان کو اس طرح کی حرکات سے روک سکیں۔ اس کے علاوہ افغانستان حکام نے

کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر روزانہ کے حساب سے ہزاروں مریض علاج کی

غرض سے پاکستان جاتے تھے، گیٹ کی بندش کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

طورخم بارڈر پر مذاکراتی سیشن میں پاکستان حکام کی طرف سے سیکورٹی فورسز

کے کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل عاصم کیانی، لیفٹیننٹ کرنل آصف مجتبیٰ، لیفٹیننٹ کرنل

زین العابدین اور دیگر حکام شامل تھے جبکہ افغانستانی وفد میں کمیسار قاری عصمت اللہ،

بارڈر سیکورٹی انچارج قاری معراج اور دیگر حکام شامل تھے۔ واضح رہے چھ ستمبر دن

11بجکر 45 منٹ پر پاک افغان طورخم بارڈر پر کشیدگی اور فائرنگ کے باعث طورخم

سرحدی گزرگاہ ہر قسم آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا اور تادم تحریر بارڈر بند ہے اور

گیٹ کھولنے کے بارے میں زیرو پوائنٹ میں فیصلہ وفاق سے مشروط کیا گیا ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاک افغان حکام میٹنگ ختم، طورخم ، پاک افغان حکام میٹنگ ختم، طورخم ، پاک افغان حکام میٹنگ ختم، طورخم

= پڑھیں = خیبر پختونخوا سے مزید اہم خبریں

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

Imran Rasheed

عمران رشید خان صوبہ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی اور سٹوری رائٹر/تجزیہ کار ہیں۔ کرائمز ، تحقیقاتی رپورٹنگ ، افغان امور اور سماجی مسائل پر کافی عبور رکھتے ہیں ، اس وقت جے ٹی این پی کے اردو کیساتھ بحیثیت بیورو چیف خیبر پختونخوا فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ ادارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے