پاکستان کے معروف سیاستدان سنیٹر رحمان ملک 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف سیاستدان، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،
20 روز سے کورونا کے باعث پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا اسلام آباد کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے،
رحمان ملک کی میت گھر منتقل کر دی گئی، ترجمان
سینیٹر رحمان ملک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ کے ترجمان ریاض علی طوری نے کہا کہ’سابق وزیر داخلہ, پاکستان پیپلز پارٹی سینئر رہنما اور ملک کے نامور سیاستدان سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے۔
میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، رحمان ملک نے سوگواروں میں بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔
عظیم دوست اور مہربان سرپرست سے محروم ہو گیا، ریاض علی طورو
انہوں نے کہا کہ دکھ، درد اور غم ناقابل بیان ہیں، آج میں ہمیشہ کے لیے ایک عظیم دوست اور مہربان سرپرست سے محروم ہو گیا ہوں، پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک کا شمار شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے بااعتماد ساتھیوں میں تھا، انہوں نے ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان میثاق جمہوریت میں اہم کردار ادا کیا تھا،
مرحوم رحمان ملک کو ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا
رحمان ملک کراچی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اختلافات کی صورت میں پل کا کردار بھی ادا کرتے تھے۔
صحافت کے استاد پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن انتقال کرگئے
رحمان ملک کو کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی تھی
حکومت نے بہترین کارکردگی پر انہیں ستارہ شجاعت اور نشان امتیاز سے بھی نوازا تھا۔
جتن انتظامیہ
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
پاکستان کے معروف ، پاکستان کے معروف ، پاکستان کے معروف