یوکرین تنازع پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار

لاہور (جے ٹی این پی کے) پاکستان کی معیشت کیلئے بڑا خطرہ

وزارت خزانہ نے خام تیل اور خوراک کی عالمی قیمتیں بڑھنے سے ملک میں مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ اینڈ آؤٹ لاک رپورٹ جاری کر دی.

جس کے مطابق یوکرین تنازع پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے،

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مہنگائی کم کرنے میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

مالی سال کے پہلے 7ماہ میں معا شی ترقی کی رفتار 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق موجودہ سال معاشی ترقی کا تقریباً پانچ فیصد کا سالانہ ہدف حاصل کر لیا جائیگا،

مہنگائی اور بیرونی مالی دباؤ کے باوجود ملکی معیشت میں بتدریج بہتری جاری ہے۔

جنوری میں سالانہ مہنگائی شرح 13فیصد رہی، ترسیلات زر میں 9فیصد اضافہ ہوا اور 7ماہ میں حجم 18 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاک افغان سرحد پر برفانی تودہ گرنے سے20 افراد جاں بحق

ایف بی آر کے ریونیو میں 30.3 فیصد اضافہ ہوا اور 3351 ارب روپے جمع کیے گئے،

نان ٹیکس ریونیو میں چھ ماہ میں 14.6 فیصد کمی آئی اور ریونیو 765 ارب روپے رہا

جبکہ چھ ماہ میں مالی خسارہ بڑھ گیا جو1371 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

برآمدات 27.4 فیصد اضافے سے 17.7 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سات ماہ میں 11.6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

ترقیاتی اخراجات، مالی خسارے اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔مجموعی زرمبادلہ ذخائر 23 ارب ڈالر جبکہ سٹیٹ بینک کے پاس 16.58 ارب ڈالر ہیں۔

جولائی تا دسمبر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔

نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 5.59 فیصد اضافہ ہوا اور تعداد 15 ہزار 229 تک پہنچ گئی۔

زرعی، نجی شعبے کو 7 ماہ میں 1537 ارب روپے کے قرضے جاری ہوئے۔ اس میں سے زرعی شعبے کو 740 ارب اور نجی شعبے کو 797 ارب روپے فراہم کئے گئے۔

پاکستان کی معیشت کیلئے بڑا خطرہ

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: