پاکستان کیساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات جاری رہنے کی توقع ہے،پنٹاگون
واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) پاکستان کیساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات
پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ امریکا کے پاکستانی مسلح افواج کے
ساتھ ایک صحت مند ملٹری ٹو ملٹری تعلقات ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ یہ تعلقات
جاری رہیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے چین سے تعلقات کو
مزید گہرا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے امریکا اور بھارت کے ساتھ تعاون
کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ ہم ایک سیاسی جماعت
پر دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔عالمی خبر رساں ادارے کے
مطابق پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ خطے میں
پاکستان کے کلیدی کردار اور دہشت گردی کی جنگ میں قربانیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔
پاکستانی عوام خود اپنے ملک میں دہشت گردی کا شکار ہوئے
پاکستانی عوام خود اپنے ملک میں دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں۔سابق پاکستانی
وزیر اعظم عمران خان کے امریکا پر ان کی حکومت گرانے کے الزام سے متعلق
پوچھے گئے سوال کے جواب میں پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ میرے خیال میں
آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ہم پاکستان کے اندر ملکی سیاست کے بارے میں کوئی تبصرہ
نہیں کریں گے۔
ایک سیاسی جماعت پر دوسری سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتے
دریں اثناءوزیر اعظم شہباز شریف نے چین سے تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی
یقین دہانی کراتے ہوئے امریکا اور بھارت کے ساتھ تعاون کی ضرورت کا اعادہ
کیا ہے جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ ہم ایک سیاسی جماعت پر دوسری سیاسی
جماعت کی حمایت نہیں کرتے۔
امریکا آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتا ہے
میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاﺅس کی
پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ امریکا آئینی جمہوری اصولوں کی پرامن
برقراری کی حمایت کرتا ہے ،شہباز شریف کے عہدہ سنبھالنے پر وائٹ ہاﺅس کے
بیان پر دفتر وزیراعظم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ نئی حکومت خطے میں
امن، سلامتی اور ترقی کے مشترکہ اہداف کو فروغ دینے کے لیے امریکا کے ساتھ
تعمیری اور مثبت انداز میں مشغول ہونا چاہتی ہے۔
پاکستان کیساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں