پاکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں ، سفارتی ذرائع سے جاری رکھیں گے، امریکہ

واشنگٹن (جے ٹی این پی کے) پاکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے غلامی نہ کرنے کے بیان پر ترجمان وائٹ ہاوس نے تبصرے سے گریز کیا ہے ۔

پریس بریفنگ کے دوران صحافی کے سوال پرجین ساکی نے جواب دیتے ہوئے کہا پاکستان کیساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،

سفارتی ذرائع سے پاکستان کیساتھ تعلقات کو جاری رکھیں گے۔

امریکی صدر، وزیراعظم عمران خان کی ٹیلی فون کال کی درخواست کیوں نہیں لے رہے؟

کے سوا ل پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا ان کے پاس فون کال کی درخواست کے حوالے سے تفصیلات نہیں ہیں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا تھا .

جس میں معید یوسف کی جانب سے شکایت کی گئی تھی کہ امریکی صد ر نے افغانستان کے

معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو فون تک نہیں کیا

تاہم بعد ازاں معید یوسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے اس قسم کی کوئی شکایت نہیں کی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف سے جان خلاصی ، حکومت کا عوام سے رجوع کا فیصلہ

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: