پاکستانتازہ ترینسندھکھیل و کھلاڑی

پاکستان کو ورلڈ مارشل آرٹس گیمز کا چیمپئن ٹائٹل دلوانے والا دلاور خان سنان

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

کراچی: پاکستان کو ورلڈ مارشل آرٹس گیمز

امریکہ میں پاکستان کو ورلڈ مارشل آرٹس گیمز کا چیمپئن ٹائٹل دلوانے کا گولڈ میڈلسٹ نوجوان دلاور خان سنان سے حکومت کی جانب سے کسی نے بھی اب تک رابطہ کرنا تک گوارا نہ کیا۔ جب کہ حکومت سپورٹ کرے تو بہت سارے ایتھلیٹس دنیا بھر میں ملک کا نام اونچا کرنے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب پذیرائی کے موقع پر دلاور خان سنان نے کہا

وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے، لیکن حکومت کی جانب سے پذیرائی نہ ملنا افسوسناک ہے۔

سخت محنت کرتا رہا، ایونٹ کے لئے سب کا دروازہ کھٹکھٹایا، مشکل سے اسپانسر شپ ملی۔

میری طرح ملک میں بہت سارے نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جو حکومتی سرپرستی کے منتظر ہیں۔

انہوں نے ورلڈ مارشل آرٹس گیمز کے بارے میں بتایا کہ پورے ایونٹ میں سخت مقابلہ رہا۔

فائنل میں حریف کھلاڑی ایلی ڈیوس کو ہرانا آسان نہیں تھا۔

اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس کے خلاف مقابلہ جیتنے میں کامیاب رہا۔

میرے لیے جیت کی خوشی لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔

انہوں نے سیلف ڈیفنس کے حوالے سے کہا موجودہ حالات میں زیادہ تر خواتین کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

میرے خیال میں خواتین کو سیلف ڈیفنس کے لئے مارشل آرٹ ضرور سیکھنا چاہیے تاکہ وہ خود اپنی حفاظت کر سکیں۔

خیال رہے کہ دلاور خان نے رواں ماہ امریکہ میں ورلڈ مارشل آرٹس گیمز میں

77 کلو گرام کیٹیگری میں امریکی ایتھلیٹ ایلی ڈیوس کو شکست سے دوچار کیا

اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس قبل دلاور خان 2021 میں پانچویں ایشین جو

جٹسو چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان کو ورلڈ مارشل آرٹس گیمز

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے