اسلام آبادپاکستانتازہ ترینمعیشت،کاروبار

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے کیلئے ماہرین کی غور طلب تجاویز

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ زیرو بھی کر دیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرز کی ضرورت پڑے گی، اب بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری ہے، مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ ہمیں پلان بی اورسی نہیں سوچنا چاہیے۔

ایکسپورٹ بڑھائے بغیر گزارا انتہائی مشکل، سی او لکی سیمنٹ

آئندہ مالی سال کے بجٹ پر معاشی ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹرانسمیشن دی گریٹ ڈیبیٹ میں گفتگو

کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو علی ٹبا نے کہا جب تک ہم ایکسپورٹ کو نہیں بڑھائیں گے

گزارا نہیں ہو سکتا، پاکستان ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام میں جا چکا ہے، پہلے اس طرح ڈیفالٹ

کی بحث نہیں ہوتی تھی۔ جب کہیں سے بھی پیسے نہیں ملتے تو آئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں۔

ہم دس بلین ڈالرز کی فوڈ امپورٹ کرتے ہیں، غیاث خان، ڈیفالٹ کی رٹ اثر انداز ہوتی ہے، اشفاق تولا

سی ای او اینگرو کارپوریشن غیاث خان نے کہا پاکستان جس کے پاس بھی قرضہ لینے جائیگا تو پوچھا

جائے گا آپ کے کیا پلان ہیں؟ پاکستان 10 بلین ڈالرز کا فوڈ امپورٹ کرتا ہے۔ چیئرمین ریفارمز کمیشن

اشفاق تولا نے بتایا کہ دنیا کے 10 ممالک ہیں جن کا پاکستان سے زیادہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ہے، ہمارے

ہاں ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں پاکستان ڈیفالٹ کریگا اور مارکیٹ پر اس کا اثر ہوتا ہے۔

آئی ایم ایف کے ذریعے ریلیف نہیں ہوتا، علی حسنین

ماہر معاشیات علی حسنین نے کہا بہت سارے لوگ پیسے باہر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، آئی ایم

ایف کے ذریعے ریلیف نہیں ہوتا۔

ہمیں آوٹ آف باکس سوچنا، اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد حاصل کرنا ہو گا، عارف حبیب

معروف بزنس مین عارف حبیب نے کہا کہ ہمیں آوٹ آف باکس سوچنا ہو گا، روشن ڈیجیٹل اکاونٹ میں

6 ارب ڈالرز آئے تھے مگر واپس چلے گئے، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کا ایک بڑا پول ہے

ان کو ٹارگٹ کرنا چاہیے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ پاکستانیوں کیلئے ایک سکیم لانی چاہیے جس

میں وہ 2 لاکھ ڈالرز جمع کرائیں، سکیم کے تحت ان دو لاکھ ڈالرز کے عوض پلاٹس اور کسٹم ڈیوٹی

کے واوچرز دینے چاہیے، سکیم میں حصہ لینے والوں کو گاڑیوں کی امپورٹ ڈیوٹی فری کرنی چاہیے

اور اس کو ڈیٹ ریپمنٹ گیپ فنڈ کا نام دینا چاہیے۔ عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا میں

جھولی پھیلائی ہوئی ہے، پاکستان ڈیفالٹ ہوا تو اس کے نتائج سب کیلئے کافی مہنگے ثابت ہوں گے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے , پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے , پاکستان کو معاشی بحران سے نکالنے

= پڑھیں = پاکستان بھر سے مزید اہم اور تازہ ترین خبریں

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے