پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی ننگرہار میں ہلاک
انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی ہلاک
اسلام آباد (جے ٹی این پی کے) کالعدم تحریک طالبان پاکستان(ٹی ٹی پی)کا ترجمان
و پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغان صوبے ننگرہارمیں
مارا گیا، دہشتگرد محمد خراسانی کا اصل نام خالد بلتی تھا جو میرانشاہ میں
دہشتگردی کا مرکز چلا رہا تھا،آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے بعد محمد
خراسانی افغانستان بھاگ گیا اور شاہد اﷲ شاہد کے بعد ٹی ٹی پی کا ترجمان
بنا،دہشتگرد محمد خراسانی پاکستان کے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز
پرحملوں میں ملوث تھا خراسانی ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں
مصروف تھا،خراسانی ٹی ٹی پی کے سربراہ مفتی نور ولی کے ساتھ مل کر
پاکستان کیخلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی پلاننگ کر رہا تھا۔ محمد خراسانی نے
حال ہی میں پاکستان کے اندر مختلف کارروائیوں کا اشارہ دیا تھا۔
محمد خراسانی نے خیبرپختونخوا کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کا ٹھکانا
بنا رکھا تھا اور آپریشن ضرب عضب کے آغاز کے بعد افغانستان فرار ہوگیا تھا۔ہاد
رہے کہ گزشتہ ماہ مشرقی افغانستان میں واقع ایک سیف ہاؤس پر ہونے والے
مشتبہ ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سینئر رہنما مولوی فقیر
محمد محفوظ رہا تھا۔
انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی ہلاک
رکی پونٹنگ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ پر برس پڑے
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں