پاکستان کبڈی فیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس آج لاہور میں ہو گا
پاکستان کبڈی فیڈریشن
پاکستان کبڈی فیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس آج 21 ستمبر کو لاہور میں منعقد ہو گا۔
اجلاس کی صدارت کبڈی فیڈریشن کے صدر چوہدری شافع حسین کریں گے۔
کھیلوں کی دیگر خبریں پڑھین مزید خبروں کیلئے کیٹیگری کھیل و کھلاڑی کے آپشن کا انتخاب کریں
خیبر کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان شاہ المعروف سلطان بری
نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن کے ہونے والے اجلاس میں ملک کے چاروں صوبوں
سمیت تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندے شرکت کر یں گے۔ جب کہ خیبر پختونخو
اکبڈی ایسوسی ایشن کی نمائندگی صوبائی ایسوسی ایشن کے صدر ارباب نصیر
احمد اور سلطان بری کریں گے۔ اجلاس میں کبڈی کے روایتی کھیل کی ترقی و ترویج
سمیت کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد فیصلے کے جائیں گے۔
قبل ازیں انٹرنیشنل امپائر و خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری
سید سلطان بری نے جتن نیوز اردو سے گفتگو کہا لک میں کبڈی کے ٹیلنٹ کی
کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے ،اور حکومت
دیہی علاقوں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے بھر پور اقدامات کرے۔
قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ
پاکستان کبڈی فیڈریشن
===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)