پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سکیٹ بورڈنگ پارک مکمل، کھیلوں کا شروع

لاہور: پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سکیٹ بورڈنگ

Afzal Iftekhar
Afzal Iftakhar

پاکستان کے پہلے انٹرنیشنل سکیٹ بورڈنگ پارک نے کھیل کی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے جس میں آٹھ سال سے لیکر 35 سال تک عمر کے افراد شرکت کرسکتے ہیں، لوگوں کی بڑی تعداد سکیٹ بورڈ سے لطف اندوز ہو رہی ہے، باغ جناح میں سکیٹ بورڈنگ پارک پی ایچ اے، انٹرنیشنل سکیٹ بورڈنگ اور پاکستان سکیٹ بورڈنگ کے مشترکہ تعاون سے بنایا گیا۔

دوسرا پریذیڈنٹ آف پاکستان پولو کپ 2023ء ایف جی پولو ٹیم فاتح

اس حوالے سے سکیٹ بورڈ میں حصہ لینے والے افراد نے کہا ہے

کہ باغ جناح میں سکیٹ بورڈنگ پارک کا قیام خوش آئند ہے اس سے

ہمیں کھیل میں شرکت کا موقع مل رہا ہے، ایسے سیکٹ بورڈ دیگر

پارکوں میں بھی قائم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ بچوں کے ساتھ بڑے

بھی اس کھیل سے مستفید ہو سکیں، سکیٹ بورڈ نگ کے فروغ کیلئے

باغ جناح پارک میں پہلے انٹرنیشنل سکیٹ بورڈنگ پارک قائم خوش

آئندہ ہے۔ شہریوں کو صحتمند سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے پی ایچ اے

لاہور مختلف مواقعے فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں

کو صحتمند سرگرمیوں کی طرف مائل کرکے ان کی صلاحتوں کو اجاگر

کیا جا سکتا ہے کھیل کی تاریخ پر نظر دوڑائی جائے تو سکیٹ بورڈنگ

ایک مشہور ایکشن کھیل ہے جس میں لکڑی کے تختے پر سواری اور کرتب دکھانا شامل ہے۔

پاکستان ڈربی 2023 میں ’’ پاکستانی سٹار نامی‘‘ گھوڑا فاتح قرار

یہ کھیل 1960 کی دہائی سے تیزی سے مقبول ہوا اور اب یہ ایک ثقافتی رجحان بن گیا ہے۔

سکیٹ بورڈ کے بنیادی حصوں میں ڈیک، ٹرک، پہیے اور بیرنگ شامل ہیں۔

ڈیک لکڑی کا تختہ ہے جس پر سوار کھڑا ہوتا ہے، ٹرک دھاتی حصے ہوتے ہیں جو پہیوں کو ڈیک سے جوڑتے ہیں۔

پہیے پولی یوریتھین سے بنے ہوتے ہیں اور مختلف سائز و اشکال میں آتے ہیں۔

جبکہ بیرنگ دھات کے چھوٹے ٹکڑے ہوتے ہیں جو پہیوں کے اندر فٹ ہوتے ہیں اور انہیں گھومنے دیتے ہیں۔

سکیٹ بورڈنگ کو کئی مختلف شیلیوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے،

بشمول سٹریٹ سکیٹنگ، ورٹ سکیٹنگ، فری سٹائل سکیٹنگ، اور ڈاون ہل سکیٹنگ۔

ہر طرز کی اپنی چالوں، تکنیکوں کا اپنا سیٹ ہوتا ہے جس کیلئے مہارت و مشق کی مختلف سطحوں کی ضرورت ہوتی ہے۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل سکیٹ بورڈنگ

===> دنیا بھر سے کھیل و کھلاڑیوں کی خبریں (== پڑھیں ==)

admin

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے اہم حالات و واقعات اور دیگر معلومات سے آگاہی کا پلیٹ فارم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: