پاکستانتازہ ترینمعیشت،کاروبار

پاکستان کا بڑا فیصلہ، ایران،روس اور افغانستان کیساتھ بارٹر ٹریڈ شروع

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather

اسلام آباد: پاکستان کا بڑا فیصلہ، ایران،روس

پاکستان نے اپنے پڑوسی ممالک ایران، افغانستان اور روس کیساتھ نئے تجارتی سفر کا آغاز کرنے کیلئے بارٹر ٹریڈ اپنانے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ بارٹر ٹریڈ کے طریقہ کار کے تحت پاکستان کے ریاستی ملکیتی اور نجی ادارے روس، ایران، افغانستان سمیت دیگر ملکوں سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کر سکیں گے، تاہم نجی اداروں کا ایف بی آر کی ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں ہونا ضروری قرار دیدیا گیا ہے۔

پڑھیں : سٹیٹ بینک اور وزارت آئی ٹی کا کرپٹو کرنسی سے متعلق بڑا فیصلہ

وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بارٹر ٹریڈ کیلئے پاکستان سنگل ونڈو سسٹم

اور امپورٹ ایکسپورٹ کا لائسنس بھی بنیادی شرط ہو گی، اشیا کی تجارت کیلئے ایف بی آر کے آن لائن

پورٹل کے ذریعے درخواست دینا ہو گی۔ اشیا کی تجارت کیلئے متعلقہ ملک میں پاکستانی مشن سے

تصدیق بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔ وزارت تجارت حکام کے مطابق پاکستان سے دودھ، کریم، انڈے،

سیریل ایکسپورٹ کئے جا سکیں گے، گوشت، مچھلی کی مصنوعات، پھل، سبزیاں بھی فہرست میں شامل ہیں۔

حکام کے مطابق چاول، بیکری آئٹمز، نمک، آئل، پرفیوم اور کاسمیٹکس بھی برآمد ہو سکیں گے، کیمیکل،

پلاسٹک، ربڑ، چمڑا، لکڑی کی مصنوعات بھی ایکسپورٹ کی جا سکیں گی۔ پیپر، فٹ ویئر، لوہا، اسٹیل،

تانبا، ایلومینئم، کٹلری بھی فہرست میں شامل ہیں، پاکستان الیکٹرک فین، ہوم ایمپلائنسز، موٹر سائیکلز

بھی برآمد کر سکے گا۔ اعلامیے کے مطابق سرجیکل آلات اور کھیلوں کا سامان بھی ایکسپورٹ کیا جائے گا۔

روس سے بارٹر سسٹم کے تحت گندم، دالیں، پیٹرولیم مصنوعات امپورٹ کی جائیں گی۔ روس سے کھاد اور

ٹیکسٹائل مشینری بھی درآمد کی جائے گی، وزارت تجارت ہمسایہ ملکوں سے آئل سیڈز، منرل، کاٹن بھی

امپورٹ کر سکے گی، افغانستان اور ایران سے پھل سبزیاں، مصالحے، خشک میوہ جات درآمد کی جائیں گی۔

قارئین ===> ہماری کاوش اچھی لگے تو شیئر، اپ ڈیٹ رہنے کیلئے (== فالو == ) کریں،
مزید بہتری کیلئے اپنی قیمتی آرا سے بھی ضرور نوازیں،شکریہ
جتن نیوز اردو انتظامیہ

پاکستان کا بڑا فیصلہ، ایران،روس ، پاکستان کا بڑا فیصلہ، ایران،روس ،

===> معیشت و کاروبار کی مزید اہم خبریں (== پڑھیں ==)

About Author

Facebooktwitterpinterestlinkedinrssyoutubetumblrinstagramby feather
Facebooktwitterredditpinterestlinkedintumblrmailby feather

A.R.Haider

شعبہ صحافت سے عرصہ 25 سال سے وابستہ ہیں، متعدد قومی اخبارات سے مسلک رہے ہیں، اور جرنل ٹیلی نیٹ ورک کی اردو سروس جتن نیوز اردو کی ٹیم کے بھی اہم رکن ہیں۔ جتن انتظامیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے